دشمن کچھ بھی کر لے اسے قوم اور فوج کی طاقت سے شکست دیں گے، آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ نام نہاد دشمن کچھ بھی کر لے قوم اور فوج کی طاقت سے اسے شکست دیں گے۔ اپنے مادر وطن اور اس کے عوام کے دفاع کے لیے ہم یقینی طور پر جوابی کارروائی کریں گے اورآپ کا شکار کریں گے۔
ہفتہ کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہیں بلوچستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں سینیئر سیکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام نے بھی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف، گورنربلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال کوئٹہ میں شہدا کی نماز جنازہ پڑھی اور زخمی جوانوں کی عیادت کی اورملک کے دفاع کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یہاں اپنے خطاب میں کہا کہ جوغیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پرجو دہشتگرد پراکسی کے طورپرکام کر رہے ہیں اور جو شکاری کے شکار اور خرگوش کے ساتھ دوڑنے کے دہرے معیارکو ظاہر کرنے کے فن میں مہارت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ ہمیں اچھی طرح معلوم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نام نہاد دشمن کو متنبع کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ نام نہاد ’دشمن‘ کچھ بھی کریں، آپ یقینی طور پر ہماری قابل فخر قوم اوراس کی مسلح افواج کی ثابت قدمی سے شکست کھائیں گے۔
آرمی چیف نے کہا کہ اپنے مادر وطن اور اس کے عوام کے دفاع کے لیے ہم یقینی طور پر جوابی کارروائی کریں گے اور’آپ کا شکار کریں گے‘، جب بھی ہم نے ضرورت محسوس کی اور جہاں بھی آپ ہوں گے وہاں آپ کے خلاف کارروائی کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج، فرنٹیئر کور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر افسران اور جوانوں کی کاؤشوں کو بھی سراہا۔
انہوں نے بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے فوج کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں میں صوبائی حکومت کی حمایت کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کے مطابق آرمی چیف ا ئی ایس پی ا ر کے رمی چیف نے ا رمی چیف کریں گے کے لیے
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی
راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 220 رنز کا ہدف دیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیدیم میں ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز بیٹنگ
اس سے قبل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے محمد نعیم صرف 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، تاہم عبداللہ شفیق نے 37 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
فخر زمان نے اپنی نصف سینچری مکمل کی، وہ 39 گیندوں پر 67 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے، ڈیرل مچل 37، سکندر رضا 6 اور کپتان شاہین آفریدی 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز کے وکٹ کیپر بلے باز سیم بلنگز نے آخری لمحات میں جارحانہ کھیل پیش کرکے ٹیم کا ٹوٹل مستحکم کیا، وہ 19 گیندوں پر 50 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین اور ابرار احمد نے 2،2 جب کہ فہیم اشرف اور عثمان طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دی تھی جب کہ لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔