یوٹیوب صارفین کے لیے کونسا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے بعد صارفین چار گُنا زیادہ رفتار سے ویڈیو دیکھ سکیں گے۔
اس سے قبل یوٹیوب ویڈیو کو نارمل سے ڈبل اسپیڈ میں دیکھنے کی سہولت فراہم کر چکا ہے۔ جس کا مقصد سست رفتار ویڈیو کو تیزی کے ساتھ دیکھنا ہے۔
اب نئے فیچر کے بعد صارفین ویڈیو کو اور بھی زیادہ رفتار یعنی چار گُنا رفتار سے دیکھ سکیں گے۔ صارفین فیچر کو فائن ٹیون کرتے ہوئے ویڈیو کو 3.
پلیٹ فارم پر دیگر نئے فیچرز میں ایک آپشن بھی شامل ہوگا جس کے استعمال سے ویڈیو کو آسانی کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکتا ہوگا۔ ’جمپ آ ہیڈ‘ نامی یہ لوگوں کو ایک بٹن دبا کر ویڈیو کو تیزی سے آگے بڑھانے مدد دے گا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویڈیو کو
پڑھیں:
موٹروے پر تیز رفتاری پر ایف آئی آر درج کرنے کا سلسلہ شروع
موٹروے ایم 4 پر گاڑی 173 کلو میٹر فی گھنٹہ کی غیر قانونی رفتار پر جا رہی تھی۔ تھانہ بدھلہ سنت ملتان میں مقدمہ غفلت اور تیز رفتار ڈرائیونگ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ڈرائیور رحیم خان کو حراست میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ موٹروے پر تیز رفتاری پر ایف آئی آر درج کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ پہلی ایف آئی آر درج کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ تیز رفتاری کا واقعہ ملتان کے قریب موٹروے پر پیش آیا، موٹروے ایم 4 پر گاڑی 173 کلو میٹر فی گھنٹہ کی غیر قانونی رفتار پر جا رہی تھی۔ تھانہ بدھلہ سنت ملتان میں مقدمہ غفلت اور تیز رفتار ڈرائیونگ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ڈرائیور رحیم خان کو حراست میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا، تیز رفتاری کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے۔