پہلی مرتبہ گھر خریدنے والوں کو ٹیکس میں مکمل چھوٹ دینے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
وزیر اعظم کی ہدایت پر رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ شعبے کی بحالی کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا، رہائشی گھروں کیلئے اضافی منزلوں کی تعمیر کی اجازت اور پہلی مرتبہ گھر خریدنے والوں کو ٹیکس میں مکمل چھوٹ دینے کی تجویز شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹاسک فورس کی سفارشات بھجوا دی گئیں، سفارشات کا جائزہ لینے کیلئے 3 فروری کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سفارشات میں پراپرٹی کی خرید و فروخت پر بھی ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز زیر غور ہے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے، کم آمدن طبقے کو سبسڈی دینے پر غور کیا جارہا ہے، گھروں کی تعمیر کیلئے قرضے دینے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔
وفاقی حکومت نے ایک سال پورا ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے ایک ہدایت نامہ تمام وزارتوں کو جاری کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ایک سال میں ہونے والی اصلاحات پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔
شہباز شریف نے ایک سال میں مختلف وزارتوں، محکموں میں دی گئی نوکریوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گے۔ وزارتوں سے جواب طلب کیا گیا ہے کہ سرکاری اداروں میں اصلاحات لانے میں کتنی کامیابی ملی۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیرِاعظم کا وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ،وزیراعظم شہبازشریف وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گے
وزیرِاعظم کا وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ،وزیراعظم شہبازشریف وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )موجودہ وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا، کیا کھویا کیا پایا؟ وزیرِاعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گے، وزیراعظم کی جانب سے ہدایت نامہ تمام وزارتوں کو جاری کردیا گیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ1 سال میں ہونے والے ریفارمزپرعملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایک سال کے دوران دی گئی نوکریوں کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔
مراسلے میں کہا گیا کہ وزارتوں/ اداروں کی طرف سے 12 ماہ میں اصلاحات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، پالیسی میں تبدیلی، ڈھانچہ جاتی ایڈجسٹمنٹ، گورننس میں اضافہ پربریف کریں۔ذرائع کے مطابق سرکاری اداروں میں اصلاحات لانے میں کتنی کامیابی ملی، وزارتوں کو جواب دینا پڑے گا، وفاقی حکومت اس سال 1 لاکھ 50 ہزار خالی سیٹوں کو ختم کردے گی، سرکاری محکموں میں ڈیلی ویجزکی سیٹیں بھی ختم کردی جائیں گی۔