عبدالغفار کے افریقی اسمگلرز سے رابطوں کی تصدیق ہوئی ہے، ایف آئی اے حکام
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثے کے نامزد ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔
ایف آئی اے حکام نے فیصل آباد کی مقامی عدالت میں مراکش کشتی حادثے کے مقدمے میں نامزد ملزم عبدالغفار کو پیش کیا۔
کشتی حادثے کے کیس میں تارکین وطن پر انسانی.
حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے، مراکش سے ڈی پورٹ کیا گیا، مراکش میں سفارت خانے نے ملزم پر انسانی اسمگلرز کے ساتھی ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق زندہ بچے افراد نے بھی عبدالغفار کے افریقی اسمگلرز سے رابطوں کی تصدیق کی۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزم عبدالغفار نے موریطانیہ میں کشتی کے کیپٹن ابوبکر سے رابطہ کیا اور تارکین وطن کو اسپین پہنچانے کےلیے 70 لاکھ روپے میں ڈیل کی۔
متن کے مطابق رقم کے لین دین کے معاملے پر کشتی کو سمندر میں روک دیا گیا تھا، کشتی کے عملے نے کئی افراد کو ہلاک کرکے سمندر میں پھینک دیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزم کے موبائل فون اور سمز کے فارنزک سے دیگر ساتھیوں کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے کے مطابق
پڑھیں:
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دیدی
وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان نے عازمین حج کے لیے حج کوٹے میں اضافے کی خصوصی درخواست کی جسے سعودی حکام نے قبول کرتے ہوئے پاکستان کےلیےحج کوٹے میں توسیع کی منظوری دی۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کوحج کی اجازت دے دی، تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا۔ وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان نے عازمین حج کے لیے حج کوٹے میں اضافے کی خصوصی درخواست کی جسے سعودی حکام نے قبول کرتے ہوئے پاکستان کےلیےحج کوٹے میں توسیع کی منظوری دی۔ وزارت اطلاعات کے مطابق درخواست ان شہریوں کےلیےکی گئی جو مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کروا سکے تھے۔ وزارت اطلاعات کے حکام کا بتانا ہے کہ اس فیصلے کے بعد مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔