Daily Mumtaz:
2025-02-01@18:53:12 GMT

پاکستانی جیلوں سے 91 افغان قیدی رہا ہوکر وطن واپس پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

پاکستانی جیلوں سے 91 افغان قیدی رہا ہوکر وطن واپس پہنچ گئے

لاہور: افغان عبوری وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستانی جیلوں سے 91 افغان قیدی رہا ہوکر وطن واپس پہنچ گئے۔
افغان عبوری وزارت اطلاعات کے مطابق وزارت امور وآباد کاری مہاجرین کے حکام نے پاکستانی جیلوں سے 91 افغان قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کی تصدیق کی ہے۔
مذکورہ 91 افراد کو قانونی دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا، یہ افغان شہری گزشتہ روز رہا ہوکر واپس افغانستان پہنچ گئے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

قطر کے امیر دمشق پہنچ گئے

اپنے ایک جاری بیان میں حسن عبدالغنی کا کہنا تھا کہ ہم ابو محمد الجولانی کو عبوری حکومت کے صدر کے طور پر متعارف کرواتے ہیں۔ اب وہ بین الاقوامی سطح پر ملک کے نمائندے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ الجزیرہ نے خبر دی کہ قطر کے امیر "تمیم بن حمد آل ثانی" کچھ ہی دیر پہلے دمشق پہنچ گئے۔ وہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد کسی بھی عرب مملکت کے سربراہ کے طور پر شام کے نئے حکمرانوں سے بات چیت کے لئے دمشق پہنچے ہیں۔ قبل ازیں قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ "محمد بن عبدالرحمن آل ثانی"، اسد حکومت کے خاتمے کے بعد باضابطہ طور پر 16 جنوری 2025ء کو باغی گروہ "تحریر الشام" کے سربراہ اور شام کے نئے عبوری صدر "ابو محمد الجولانی" سے ملاقات و گفتگو کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ بالا خبر ایسی صورت میں سامنے آئی جب شامی ملٹری کے آپریشنل ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان "حسن عبدالغنی" نے گزشتہ شب ابو محمد الجولانی کی شام کے عبوری صدر کی حیثیت سے تعیناتی کی خبر دی۔ حسن عبدالغنی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ابو محمد الجولانی کو عبوری حکومت کے صدر کے طور پر متعارف کرواتے ہیں۔ اب وہ بین الاقوامی سطح پر ملک کے نمائندے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مراکش کشتی حادثہ:زندہ بچ جانے والے 8 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
  • مراکش کشتی حادثہ: بچنے جانے والے مزید 8 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
  • مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچنے والے 8 پاکستانی وطن پہنچ گئے
  • مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچنے والے 7 پاکستانی اپنے گھر پہنچ گئے
  • مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے 7 پاکستانی گھر پہنچ گئے 
  • مراکش کشتی حادثے میں بچ جانیوالے 7 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
  • مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے 7 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
  • قطر کے امیر دمشق پہنچ گئے
  • سعودی خاتون گھوڑے پر سوار ہوکر خریداری کرنے پہنچ گئی