راولپنڈی(نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ غیر ملکی آقاؤں کے آلہ کار جو دہشت گردی میں ملوث ہیں ان سے آگاہ ہیں اور نام نہاد دوست نما دشمن کچھ بھی کرلیں انہیں قوم کے تعاون سے پاک آرمی کے سامنے شکست ہوگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کا دورہ کیا، جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں سینیئر عسکری اور انٹیلیجنس حکام بھی شریک ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہید سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور زخمیوں کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ کا دورہ کیا، جہاں جنرل عاصم منیر نے زخمی ہونے والے فوجی جوانوں کی عیادت کی۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران 23 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جب کہ جوابی کارروائی میں فورسز کے 18 اہلکار بھی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف فورسز اور سیکیورٹی اداروں کے کردار اور ملکی دفاع کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کے غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قوم کے ساتھ ملکر شکست دیں گے، جب بھی جہاں بھی ضرورت پڑی دشمنوں کا قلع قمع کرنے کیلئے لازمی کارروائی کریں گے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ غیر ملکی آقاؤں کے آلہ کار جو دہشت گردی میں ملوث ہیں ان سے آگاہ ہیں، یہ عناصر منافقت کا دہرا معیار اپنا کر درپردہ دوسر ی طرف سے کھیل رہے ہیں تاہم مادر وطن اور عوام کے دفاع کے لیے ہم یقیناً دہشت گردوں کا سراغ لگا کر انہیں انجام تک پہنچائیں گے۔

جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ دوست نما دشمن کچھ بھی کرلیں انہیں قوم کے تعاون سے پاک آرمی کے سامنے شکست ہوگی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور خوارج کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں سیکیورٹی فورسز نے یکم فروری کی رات کو کارروائی کرتے ہوئے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 18 اہلکار بھی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں دہشت گردوں نے سڑک بلاک کرنے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری آپریشن شروع کیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پر متحرک کیا گیا، جنہوں نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی کے ساتھ ناکام بنا دیا اور مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران مٹی کے 18 بہادر بیٹوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے لازوال قربانی دی اور شہادت کو گلے لگا لیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ قلات کے علاقے منگوچر میں ہونے والی کارروائی کے تناظر میں ہرنائی میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا جس میں مزید 11 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: دہشت گردوں کو ہلاک سیکیورٹی فورسز پاک فوج کے کے مطابق کے دوران رمی چیف قوم کے ایس پی

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا لوئر دیر میں دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

منسک / اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لوئر دیر میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے ملک کے دشمنوں کو ان کے انجام تک پہنچایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب خارجی سمیت دو دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی جرات، عزم اور مہارت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے اس کامیابی پر قوم کی جانب سے سیکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری فورسز کی مسلسل قربانیوں اور عزم کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑ رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا، “انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ہم اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔” انہوں نے واضح کیا کہ جب تک ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا، دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

یہ بیان وزیراعظم نے بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں اپنے دورے کے دوران جاری کیا، جہاں وہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا؛ لکی پولیس کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک 
  • وزیراعظم شہباز شریف کا افغان حکومت کو دہشت گردوں کو لگام ڈالنے کا مشورہ
  • لکی پولیس کا دہشتگردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
  • امریکہ کی جانب سے محصولات کی نام نہاد “باہمی مساوات” دراصل معاشی جبر کی کارروائی ہے، چینی میڈیا
  • لوئردیر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،صدر،وزیراعظم ،وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • تیمر گراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج جہنم واصل
  • دیر: ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خارجی ہلاک
  • دیر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خارجی ہلاک
  • وزیراعظم شہباز شریف کا لوئر دیر میں دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سیکیورٹی فورسز کا لوئر دیر میں آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک