کوئٹہ:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد دوستی کے لبادے میں چھپے دشمن کو بہادر قوم اور مسلح افواج سے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہیں بلوچستان کی سیکیورٹی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی اور اس موقع پر سینئر سیکیورٹی اور انٹیلی جینس کے عہدیدار بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، گورنر جعفر خان مندوخیل اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور کمبائنڈ ملٹری اسپتال کوئٹہ میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت بھی کی۔
بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف، گورنر اور وزیراعلیٰ نے شہدا اور زخمیوں کو ہر قیمت پر ملک کے دفاع کے لیے غیرمتزلزل عزم پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ وہ عناصر جو غیر ملکی آقاؤں کے لیے دہشت گردی کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور دہرا معیار اختیار کر کے دھوکا دہی اور منافقت کا کھیل کھیل رہے ہیں، وہ ہمارے لیے کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چاہے یہ نام نہاد “دوستی کے لبادے میں چھپے دشمن” کچھ بھی کر لیں، انہیں ہماری بہادر قوم اور مسلح افواج کی مزاحمت کے سامنے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان شا اللہ مادر وطن اور اس کے عوام کے تحفظ کے لیے ہم ہرممکن جوابی کارروائی کریں گے اور دشمنوں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج، فرنٹیئر کور(ایف سی) اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں کی بہادری اور دہشت گردی کے خلاف عزم کو سراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور فلاح و بہبود یقینی بنانے، صوبے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا رمی چیف کے لیے

پڑھیں:

دشمن تو پاکستان کو ڈیفالٹ میں دیکھنا چاہتا ہے: اسحاق ڈار

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار —فائل فوٹو

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دشمن تو پاکستان کو ڈیفالٹ میں دیکھنا چاہتا ہے، آنے والے دور میں چیلنجز کا بہتر انداز میں مقابلہ کریں گے۔

اسلام آباد میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے ہیڈ آفس کی سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے نوجوان اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ قانون میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، کارپوریٹ لاء اتھارٹی کو خود مختار ادارہ بنایا، مسابقتی کمیشن صارفین کے حقوق کے تحفظ کا ذمے دار ہے۔

مہنگائی 5 فیصد کے قریب آ گئی: اسحاق ڈار

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مہنگائی 5 فیصد کے قریب آ گئی ہے، اس ماہ 5 فیصد سے کم نمبر آئے ہیں، ترسیلاتِ زر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ملک کو آگے لے کر جانا ہم سب کی اجتماعی ذمے داری ہے، تمام اسٹاک مارکیٹوں کے انضمام کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مسابقتی کمیشن کی ذمے داری کنزیومر پروٹیکشن سوسائٹی کے لیے اہم ہے،  2013ء میں پاکستان غیرمستحکم مارکیٹ ڈکلیئر ہوگیا تھا، اس کے بعد معیشت بہتر ہوئی، اسٹاک مارکیٹ بلندیوں پر پہنچی، اگر ملک نے آگے جانا ہے تو اس میں بہت پوٹینشل ہے۔

نائب وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ خدا نے ہمارے ملک کو ہر قسم کی نعمت سے نوازا ہے، ہم نے اینٹی مناپلی لاء کو مضبوط کیا، لوگوں کو مناپلی کے بارے میں زیادہ سمجھ نہیں، ڈاکٹر کبیر سدھو سی سی پی کو کامیابی سے آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔

اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا ہے کہ27 سال کے بعد ہم نے ایس ای او کی صورت میں کثیر الجہتی ایونٹ کیا، اس طرح آگے بڑھتے رہے تو 2030ء تک پاکستان جی 20 کا حصہ ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر کے بیان نے کچھ لوگوں کے بیانیہ کو زمین بوس کردیا، گورنر سندھ
  • امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • اداکارہ دیبینا بنرجی سات ماہ میں دو بار ماں بن گئیں، ٹرولنگ کا سامنا
  • حاضر ہو یا غائب، حسینہ واجد کو مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا، ڈاکٹر یونس 
  • نام نہاد “پاناما نہر پر چین کا کنٹرول” ایک سفید جھوٹ ہے، چینی وزارت خارجہ
  • بنوں کینٹ حملے میں ملوث دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں، فیصل کریم کنڈی
  • انسان دشمن عناصر کسی رحم کے حقدار نہیں، مراد علی شاہ
  • عاقب جاوید نے چیمپئنز ٹرافی میں شکست کی ذمے داری قبول کرلی
  • دشمن تو پاکستان کو ڈیفالٹ میں دیکھنا چاہتا ہے: اسحاق ڈار
  • رمضان پروگرام کیلیے خاتون اینکربھرتی کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، وزیر اطلاعات