سرینگر(ساوتھ ایشین وائر)

بھارت کے زیر انتظام جموں وکشمیر میں جاری علیحدگی پسند تحریک میں جنوری 2025میں دو عسکریت پسند شہید ہوئے جبکہ 7افراد کو گرفتار کیا گیا، 13سے زائد جائیدادیں ضبط کی گئیں۔ اس دوران ایک بھارتی فوجی کی بھی ہلاکت بھی ہوئی۔

جنوری 2025کے دوران جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے عسکریت پسندی کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی گئیں، جس کے نتیجے میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال بھارتی مقبوضہ کشمیر میں صرف 61 حملے رپورٹ ہوئے، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 47فیصد کم ہیں شہریوں اور بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکتوں میں بھی نمایاں کمی آئی ہے ۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جموں وکشمیر میں یکم جنوری کو پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں جیشِ محمد کے 4معاونین کو گرفتار کیا گیا۔ 8جنوری کو کولگام میں 3 ورکرز کوگرفتار کیاگیا۔ 23جنوری کو پلوامہ کے علاقے لارموہ میں عسکریت پسندوں کی ایک پناہ گاہ تباہ کی گئی۔

بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نےجنوری میں مختلف عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ 3جنوری کو این آئی اے نے اننت ناگ میں لشکرِ طیبہ کے معاون محمد اکبر در کی جائیداد ضبط کی، جو مبینہ طور پر 2023کے کوکرناگ انکائونٹر میں ملوث تھا۔7جنوری کو عسکریت پسند مبشر احمد کی پلوامہ میں 4مرلہ زمین ضبط کی گئی۔ 9جنوری کو راجوری میں ایک عسکریت پسند جاوید اقبال کی 2 کنال اور 1مرلہ جائیداد ضبط کی گئی اور 24جنوری کو کشٹواڑ میں 11عسکریت پسندوں کی کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط کی گئیں۔

19-20جنوری کو بارہمولہ کے علاقے سوپورمیں عسکریت پسندوں اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں 22راشٹریہ رائفلز کے جوان پنگالا کارتھیک ہلاک ہوگیا۔ 25جنوری کو کٹھوعہ کے علاقے بٹوٹ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ ہوئی، لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔30 جنوری کو کنٹرول لائن پر پونچھ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے دو عسکریت پسند شہید ہوئے۔

3جنوری کو این آئی اے نے 17کلوگرام ہیروئن کی سمگلنگ سے متعلق 2020 کے مقدمے میں سید سلیم اندرابی کے خلاف چارج شیٹ دائر کی اور 10جنوری کو ڈوڈا میں 4 افرادبشمول منیر حسین، تنویر احمد، نور عالم ،کنج لال اور شوکت علی کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانونUAPAکے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

24جنوری کو سرکاری بیانات کے مطابق عسکریت پسند اب ڈرون، نائٹ ویژن ڈیوائسز، تھرمل آلات اور جدید ہتھیاروں کے علاوہ "الپائن کویسٹ” نامی ایپ بھی استعمال کر رہے ہیں، جو بغیر موبائل سگنل کے بھی کام کرتی ہے۔

جنوری 2025میں 7اوور گرانڈ ورکرز اور معاونین کو گرفتار کیا گیا، 13 سے زائد جائیدادیں ضبط کی گئیں اور4رائفلیں، 10گرینیڈز، 360 گولیاں اور3آئی ای ڈیز، 2 مارٹر شیلز برآمد کیے گئے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

جموں و کشمیر اور جونا گڑھ پر بھارت نے غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے، بیرسٹر سلطان

اسلام آباد میں نواب آف جونا گڑھ ا ور سابق گورنر سندھ نواب دلاور خانجی کی صاحبزادی عالیہ دلاور خانجی سے ملاقات میں ہر فورم پر دونوں ریاستوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے آواز بلند کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ جونا گڑھ دونوں میں بہت مماثلت ہے اور دونوں علاقوں پر بھارت نے غیر قانونی اور جابرانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے اسلام آباد میں نواب آف جونا گڑھ ا ور سابق گورنر سندھ نواب دلاور خانجی کی صاحبزادی عالیہ دلاور خانجی سے ملاقات میں ہر فورم پر دونوں ریاستوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے آواز بلند کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ عالیہ خانجی نے اس موقع پر کہا کہ بھارت نے تقسیم برصغیر کے وقت ریاست جموں و کشمیر اور ریاست جونا گڑھ پر اپنی قابض افواج کے ذریعے ناجائز قبضہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر اورجونا گڑھ ریاستوں پر بھارت کے غاصبانہ اور جابرانہ قبضے سے آزادی کیلئے مل کر جدوجہد کریں گے۔ کشمیر کی آزادی کیلئے بھی ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ عالیہ خانجی نے صدر آزاد کشمیر کو کراچی کے دورے کی دعوت دی اور صدر کو ریاست جونا گڑھ کا قومی نشان بھی پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فوجیوں نے جنوری میں 11 کشمیریوں کو شہید کیا
  • مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم جاری
  • مقررین کا مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال پر اظہار تشویش
  • شمیم شال کے اعزاز میں استقبالیہ، مقررین کا مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال پر اظہار تشویش
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی:2 کشمیری نوجوان شہید
  • …..اور اب کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی
  • جموں و کشمیر اور جونا گڑھ پر بھارت نے غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے، بیرسٹر سلطان
  • نئی دلی، آغا سید روح اللہ کی میر واعظ سے ملاقات
  • کشمیریوں کی نسل کشی میں ملوث بھارت کو جمہوری ملک کہلانے کا کوئی حق نہیں