کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ آل پاکستان بزنس کانووکیشن گورنرہائوس میں کرائیں گے،پاکستان ٹریول مارٹ نمائش سے سیاحت کے شعبہ کو فروغ ملے گا۔جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سینٹر میں جاری تین روزہ نمائش ” پاکستان ٹریول مارٹ“2025ءکے دوسرے دن دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

گورنرسندھ نے پی آئی اے، آذربائیجان، تاجکستان، سری لنکا، سنگاپور، ایران سمیت دیگر ممالک کے سٹالز کا دورہ کیا جہاں پر منتظمین نے گورنرسندھ کو سٹالز پر رکھی گئیں مختلف اشیاءاور مصنوعات کے حوالہ سے آگاہ کیا ۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ اس شاندار نمائش کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد دیتاہوں۔

(جاری ہے)

اس نمائش سے مختلف ٹریول ایجنسیز ، ہوٹلز اور ایئر لائنز کو ایک جگہ جمع ہونے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبہ کے فروغ میں یہ نمائش اہم پلیٹ فارم ہے، اس نمائش کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کی سیاحتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کے حسین ترین قدرتی نظارے اور تاریخی مقامات ہیں۔ ہمالیہ پہاڑ ، وادیاں ، جھیل ، دریا اور آبشاریں سیاحوں کو اپنے طرف کھینچتی ہیں جبکہ تاریخی موہنجو داڑو ، ہڑپہ اور دیگر مقامات سیاحت کے لئے اہم ہیں۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل ملک بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف معیشت کے استحکام کے لئے کام کررہے ہیں ،اس ضمن میں اڑان پاکستان اور ایس آئی سی ایف سی منصوبہ معاشی ترقی کی ضمانت ہے بالخصوص ایس آئی ایف سی منصوبہ ملک کی تقدیر بدل دے گا۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے کام کرنے والے کی تعریف کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کئی ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں،پاکستان میں آئی ٹی شعبہ کامستقبل تابناک ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی کی ایک سڑک کا نام تاجکستان اسٹریٹ رکھنے جارہے ہیں اسی طرح تاجکستان میں بھی ایک اسٹریٹ کا نام کراچی سٹی رکھا جائے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ گورنرسندھ نے سیاحت کے کے لئے

پڑھیں:

سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 10 خوارج جہنم واصل

سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 10 خوارج جہنم واصل WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 10 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں خیبرپختونخوا میں کیں، سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 4 مختلف کارروائیاں کیں۔دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد کارروائیوں سمیت معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر خوارج کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کا مذہبی سیاحت کیلئے جراتمندانہ فیصلے کرنے کی ضرورت پر زور
  • گورنر سندھ کا ایتھوپین سفارتخانے کے سیاحتی پویلین کا دورہ
  • کراچی میں 3 روزہ پاکستان ٹریول مارٹ ایکسپو 2025 کا آغاز
  • کراچی میں 3روزہ پاکستان ٹریول مارٹ ایکسپو 2025 کا آغاز
  • سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 10 خوارج جہنم واصل
  • ایتھوپیا کی سیاحتی پولین کا پاکستان ٹریول مارٹ 2025 میں افتتاح
  • ان کی دوستی اچھی نہ دشمنی
  • اولین ترجیح اقتصادی سفارتکاری کو فروغ دینا ہے، رضوان سعید
  • مریم نواز سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق کی ملاقات