چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت میچ سے قبل دبئی میں ہوٹل کرایوں میں ہوشربا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
دبئی کی سیاحتی انڈسٹری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں 23 فروری کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل فلائٹ اور ہوٹل کرایوں میں ہوشربا اضافے کی تیاری کر رہی ہے۔
سیاحتی کمپنیوں نے گزشتہ چند ہفتوں میں جہاز کے کرایوں اور ہوٹل کی بکنگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ رجحان ماضی میں ہونے والے اس ہائی پروفائل مقابلے سے قبل بھی دیکھا گیا۔
انڈسٹری کے ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ بھارت، پاکستان اور دیگر ممالک کے مداح اپنے سفری معاملات کو آئندہ دنوں میں حتمی شکل دیں گے، جس میں انہیں بکنگ اور فضائی کرایوں میں 20 سے 50 فی صد اضافے کا سامنا ہوگا، جبکہ آخری لمحات میں کرائے ممکنہ طور پر دُگنے ہوجائیں گے۔
ایک سیاحتی کمپنی کے عہدے دار کا کہنا تھا کہ ایک واضح رجحان دیکھا گیا ہے کہ پاک بھارت میچ سے قبل جہاز کے ٹکٹ اور ہوٹل کی ڈیمانڈ میں اضافہ دیکھا جاتا ہے۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاک بھارت میچ سے قبل ہوٹل کے کرایوں میں 1550 اضافہ دیکھا گیا تھا۔ آخری لمحات میں دبئی میں بھی یہ اضافہ متوقع ہے۔
ایک اور کمپنی کے عہدے دار کا کہنا تھا کہ بکنگ میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور اصلی اضافہ میچ سے قبل دو ہفتوں میں ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرایوں میں میچ سے قبل پاک بھارت
پڑھیں:
آئی سی سی چیئرمین شپ کے بعد بھارت کا ایک اور اہم کمیٹی پر قبضہ برقرار
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی چیئرمین شپ کے بعد کرکٹ کمیٹی پر بھی بھارتی قبضہ برقرار ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ان دنوں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سربراہ سابق بھارتی بورڈ سیکریٹری جے شاہ ہیں، کونسل کی اہم ذمہ داریوں پر بھارتی آفیشلز ہی فائز ہیں، ان میں آئی سی سی کرکٹ کمیٹی بھی شامل ہے، جس کی طویل عرصے سے سربراہی سابق بھارتی کرکٹرز کے ہی پاس ہے۔
سابق کرکٹر انیل کمبلے نے بطور کرکٹ کمیٹی چیئرمین 3، 3 برس کی 3 ٹرمز مکمل کرنے کے بعد 2021 میں کمیٹی کو چھوڑا جس کے بعد ساروگنگولی کو چیئرمین مقرر کردیا گیا تھا، ان کی پہلی 3 برس کی مدت مکمل ہوئی تو دوبارہ اگلی مدت (یعنی 2027) کیلئے بھی چیئرمین برقرار رکھے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
اسی طرح سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر وی وی ایکس لکشمن کی بھی دوبارہ تقرری ہوئی، کمیٹی میں افغانستان کے سابق کرکٹر حامد حسن، ویسٹ انڈین ڈیسمنڈ ہینز،جنوبی افریقی کپتان ٹیمباباووما اور سابق انگلش اسٹار جوناتھن ٹروٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ وارنر کی تنخواہ میں کتنا فرق ہے؟
زمبابوین شہر ہرارے میں سالانہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میٹنگ کے دوران ویمنز کرکٹ کمیٹی کی چیئرپرسن کیلئے کیتھرین کیمبیل کا دوبارہ تقرر کیا گیا، کمیٹی میں ایورل فاہے اور فولیٹسی موسیکی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: دھونی آئی پی ایل تاریخ کے "بوڑھے ترین کپتان" بن گئے
آئی سی سی اجلاس میں ان افغان ویمنز کرکٹرز کیلئے خصوصی ٹاسک فورس اور فنڈز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جو ملک میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد سے آسٹریلیا میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔