سڑک پر عجیب حرکتیں کرنے والا ملنگ بڑا بالی ووڈ اداکار نکلا، شہری خوفزدہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
لمبے بال، پھٹے اور میلے کپڑوں میں ملبوس شخص کو ممبئی کی سڑکوں پر عجیب و غریب حرکتیں کرتا دیکھ کر شہری پریشان ہوگئے تاہم وہ نہیں جانتے تھے کہ یہ شخص کون ہے۔
جی ہاں یہ ہیں مسٹر پرفیکٹ، بالی ووڈ کے عامر خان جو حلیہ بدل کر سڑک پر آئے اور لوگوں کے درمیان کئی گھنٹوں تک رہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لوگ اُن سے ملاقات کرنے یا تصاویر بنوانے کے بجائے حلیے کی وجہ سے دور بھاگتے رہے۔
https://www.facebook.com/reel/937922258525908?rdid=wWE6tUaM325LKGch&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fr%2F1Kpr33zK5b%2F
عامر خان کو بکھرے لمبے بالوں، گھنی داڑھی، اور چیتھڑوں سے بنے بھورے لباس میں ایک ہاتھ گاڑی دھکیلتے ہوئے دیکھا گیا، اور وہ اس قدر فطری انداز میں بھیڑ میں شامل ہو گئے کہ بیشتر لوگ ان کو پہچان نہ سکے۔
https://www.facebook.com/reel/1377580940263109اس سے قبل عامر خان کی حلیہ بنوانے کی تصاویر سامنے آئی تھیں۔ اگرچہ اس روپ کے پیچھے کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہوئی، لیکن یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں میں چہ مگوئیوں کا باعث بن گئی ہے اور سب یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان آخر کس پروجیکٹ کے لیے یہ روپ دھارے ہوئے تھے؟
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوریئر سروس کے ذریعے منشیات کی ترسیل کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب
اسلام آباد:اے این ایف نے پشاور میں کورئیر سروس کے ذریعے منشیات کی ترسیل کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق نوشہرہ سے زاہد الرحمٰن نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا، جس نے 11 منشیات بھرے پارسل مختلف شہروں کے لیے بک کیے تھے۔ منشیات والے پارسل 25، 26 مارچ اور 7 اپریل کو ضبط کیے گئے، جو کہ مختلف شہروں کو بھیجے جا رہے تھے۔
پارسل میں سے 5.7 کلو چرس، 200 گرام آئس، 120 ایکسٹسی گولیاں، 150 گرام افیون، جعلی کرنسی اور 30 بور پستول بھی زاہد الرحمٰن کے قبضے سے برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزم زاہد الرحمٰن کی دی گئی معلومات اور اے این ایف کی انٹیلیجنس کے ذریعے 11 اپریل کو منشیات اسمگلر محمد یونس کے سیالکوٹ ترسیل کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی۔
اے این ایف ٹیم کی مکمل نگرانی کے بعد حاجی کیمپ پشاور کے قریب 3 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کیے گئے جبکہ ملزمان کی سہولت کاری میں ملوث کوریئر آفس کا ملازم بھی گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے 2 کلو چرس برآمد کی گئی۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان بین الصوبائی منشیات ترسیل میں ملوث تھے، ملزمان نے باڑہ اور دیگر علاقوں سے منشیات حاصل کرکے کوریئر سروس کے ذریعے منتقل کیں۔
اے این ایف کی جانب سے کوریئر سروسز سے مشتبہ پارسلز کی نگرانی سخت کرنے اور تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
آن لائن منشیات نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کی تلاش میں پیش رفت ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔