کوئی بے گناہ جیل میں ہو تو عذاب الٰہی قریب تر ہوتا ہے، جسٹس عقیل عباسی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ کوئی بے گناہ جیل میں ہو تو عذاب الہی قریب تر ہوتا ہے۔
فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ ضلعی عدلیہ پر فراہمی انصاف کی بھاری ذمہ داری ہے، ججز کو کسی کے بے گناہ جیل میں ہونے کو ہلکا نہیں لینا چاہئے۔
جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ تمام ججز کو معلوم ہے کہ جیلوں میں کیا ہوتا ہے، تمام ججز نے اللہ تعالیٰ کے ہاں پیش ہو کر جوابدہ ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ججز کیلئے ایماندار ہونا بنیادی جزو ہے، جج یا جج ہو سکتا ہے یا بے ایمان، کوئی بے ایمان ہو تو وہ جج نہیں ہوسکتا۔
جسٹس عقیل عباسی کا کہنا تھا کہ اللہ کا خوف دل میں رکھیں اور دیانتداری سے فیصلے کریں، خدا کے واسطے انصاف کو نہ بگاڑیں۔
ضلعی عدلیہ کے ججز سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ اگر جج بھی انصاف نہیں کریں گے تو کون کرے گا؟۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ
پڑھیں:
ترقی کیلئے امن اور سیاسی استحکام کا ہونا ضروری ہے، احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقی کیلئے امن اور سیاسی استحکام کا ہونا ضروری ہے، ترقی کرنے والوں پالیسیوں کا تعین کرکے ان کے نتائج حاصل کرنے کےلیے ایک دہائی کا وقت دیا۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ممالک میں بھی حکومتوں کو اپنے مدت پوری کرنے کے سبب پالیسیوں کے تسلسل کا موقع ملا، حکومت بدلنے سے پالیسیاں بھی بدل جاتی ہیں، امریکا جیسے ملک بھی ایسا ہوتا نظر آرہا ہے۔
پریس کانفرنس میں حکومتی پروگرام ’یوتھ کی اڑان انٹرنیشنل چیپٹر‘ کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ بعض افراد کہتے ہیں کہ پاکستان نے کچھ حاصل نہیں کیا اور کچھ کہتے ہیں اس نے بہت کچھ حاصل کیا ہے، پاکستان بنا تو ہمارے دفاتر میں پن بھی نہیں ہوتی تھی لیکن اب ہم دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں ہماری ترقی کم نظر آتی ہے، پاکستان 1999 تک اپنے ریجن میں آگے تھا لیکن پھر صورتحال بدل گئی، ہمیں اپنی غلطیوں کا جائزہ لینا ہوگا، پاکستانی کسی سے کم نہیں، لیکن ہمارے مسائل کی درست تشخیص نہیں کی گئی۔
اس موقع پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ہمیں اپنے کلچر پر فخر ہے، برطانیہ معاشرے میں پاکستانیوں کا کردار نمایاں ہے، ہمیں ان کی خدمات سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
پلاننگ کمیشن پاکستان کے رکن محمد نجیب اللہ نے یوتھ اڑان کی تفصیلات سے آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان سے بیرون ملک آباد پاکستانی نوجوان بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔