کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت خواہ کتنی ہی رکاوٹیں ڈالے، اختیارات اور وسائل نہ دے،ہم اپنے 9ٹاؤنز میں عوامی خدمت اور تعمیر وترقی کا سفر جاری رکھیں گے، پارکوں و کھیلوں کے میدانوں کی بحالی، اوپن ائیر جم کے پروجیکٹ پر کام جاری رکھیں گے۔

منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین محدود وسائل اور اختیارات کے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعم الرحمن کے وژن اور وعدے کے مطابق اختیارات سے بڑھ کر کام کریں گے،پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اٹھارہویں ترمیم کے بعد وسائل پر سانپ بن کر بیٹھی ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق آئین کے آرٹیکل 14-A کے تحت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے پر تیار نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نارتھ ناظم آباد کے تحت نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں نرسری و پھولوں کی نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں نرسری و پھولوں کی نمائش کے افتتاح کررہے ہیں

اس موقع پر ٹاؤن چیئر مین عاطف علی خان، وائس ٹاؤن چیئر مین ضیا جامعی و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ نظام مت کے فرائض عرفان معطر نے انجام دیے،محکمہ باغات کے ڈائریکٹر نے منعم ظفر خان کو پھولوں کا ہار پہنایا اور گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری،جماعت اسلامی کے ذمہ داران عرفان حسن خان، یوسی چیئر مینز، کونسلرز اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم عرصہ دراز سے شہر پر قابض رہی اس نے کھیل کے میدانوں اور پارکوں پر قبضہ کیا، چائنا کٹنگ کی اور عوام کو دھوکا دیا۔ آج بھی وفاق میں حکومت کا حصہ ہے اور سندھ میں فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔ کراچی کے عوام عوام ایم کیو ایم کو مسترد کر چکے ہیں، فارم 47کے ذریعے اسے زبردستی مسلط کیا گیا ہے۔

منعم ظفر خان شرکا کے ہمراہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں نرسری و پھولوں کی نمائش دیکھ رہے ہیں

ان کا کہنا تھاکہ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے چیئرمین اور ان کی پوری ٹیم قابل مبارکباد ہے جس نے 13 سال سے قبضہ شدہ جگہ کا قبضہ ختم کروا کے نرسری کی صورت میں آباد کیا۔ اس نرسری میں لگنے والے پھولوں سے علاقے میں خوشبو پھیلے گی اور دیگر پارکوں میں بھی پھول لگائے جائیں گے۔ عاطف علی خان نے کہا کہ ہم حلف اٹھانے کے فوراً بعد سے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے مسائل حل کرنے میں مصروف ہیں۔ بلاک ایل کی اس نرسری میں جانوروں کا باڑہ اور گٹکا فیکٹری قائم تھی۔ ہم نے اہل محلہ کے لیے ایک بار پھر سے اس جگہ کو آباد کیا اور نرسری بنائی۔ ہم بیک وقت بہت سے پروجیکٹ میں کام کررہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کام کرنے میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ اس کے باوجود کام کررہے ہیں اور عوام کے مسائل حل کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر ضیاء جامعی نے کہا کہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایل کی نرسری 06 ایکڑ کی زمین پر مشتمل ہے، گزشتہ 13 سال سے نرسری پر قبضہ کیا گیا تھا جسے ٹاؤن کی کوششوں سے ختم کروایا گیا،نرسری میں 20 ہزار سے زائد پودے لگائے ہیں۔ اسی نرسری سے دیگر پارکوں میں پودے لگائے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کی جماعت اسلامی نے کہا

پڑھیں:

پی پی ترجمانوں کے بیانات بتا رہے ہیں کہ تیر نشانے پر لگا ہے: ترجمان ایم کیو ایم

  — فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کے بیانات بتا رہے ہیں کہ تیر نشانے پر لگا ہے۔

ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی کرپشن کا ذکر کیا تو سارے پی پی کے ترجمان چیخ اُٹھے۔

ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کرپشن میں پی ایچ ڈی کی ہے، پی پی نہ کراچی کے ٹیکس کا پیسہ چھوڑتی ہے اور نہ ہی کرپشن کا کوئی موقع جانے دیتی ہے۔

کراچی کے طلباء و طالبات کا مستقبل تاریک کیا جا رہا ہے: فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی کے طلباء اور طالبات کے مستقبل کو تاریک کیا جا رہا ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ ایس بی سی اے اور واٹر کارپوریشن کی اربوں روپے کی کرپشن سے سندھ کے حکمرانوں کے گھر چلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات، ٹینکر مافیا، جعلی ادویات اور منہگائی پی پی کا کارنامہ ہے۔

ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کی نوکریاں ہڑپ کرنا، بوگس امتحانی نتائج سے تعلیمی دروازے بند کرنا پی پی کا کریڈٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کراچی میں روزانہ ڈکیتی میں نوجوان مرر ہے ہیں، سانگھڑ میں مائیں اپنے بچوں کی لاشیں سڑکوں پر لیے بیٹھی ہیں، پیپلز پارٹی نے امن و امان، انفرااسٹرکچر، تعلیم، صحت کا نظام تباہ و برباد کر دیا ہے۔

ایم کیو ایم کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ ابھی تو شروعات ہوئی ہیں، ایم کیو ایم سندھ حکومت کی کرپشن کا پردہ چاک کرتی رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی نے متنازع پیکا ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا، بیرسٹر علی ظفر
  • پی پی ترجمانوں کے بیانات بتا رہے ہیں کہ تیر نشانے پر لگا ہے: ترجمان ایم کیو ایم
  • سرینگر، انجینئر رشید کی رہائی کیلئے احتجاج کرنیوالے عوامی اتحاد پارٹی کے کارکن گرفتار
  • پیکا ایکٹ: پیپلز پارٹی کا دہرا کردار
  • قابض میئر پیپلز پارٹی کی 16سالہ بدترین حکمرانی‘نااہلی اور کرپشن کا جواب دیں ٗمنعم ظفر خان
  • قابض میئر پیپلز پارٹی کی 16 سالہ بدترین حکمرانی، نااہلی اور کرپشن کا جواب دیں، منعم ظفر خان
  • قابض میئر پیپلز پارٹی کی 16سالہ بدترین حکمرانی اور کرپشن کا جواب دیں، منعم ظفر خان
  • شہداء کا مشن زندہ ہے، انکے پیغام اور مقاصد کو جاری رکھیں گے، علامہ مقصود ڈومکی
  • عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھا ہے، ڈاکٹر فواد ا حمد