بوسٹن:ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ چینی والے میٹھے مشروبات دنیا بھر میں سالانہ 22 لاکھ سے زائد ٹائپ 2 ذیابیطس کے نئے کیسز کی بنیادی وجہ بن رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان مشروبات کے زیادہ استعمال سے ہر سال 12 لاکھ سے زائد افراد میں دل کی بیماریوں کی تشخیص ہو رہی ہے۔

یہ تحقیق ڈوروتھی آر فرائیڈمین اسکول آف نیوٹریشن سائنس اینڈ پالیسی کے ماہرین نے کی ہے، جو حال ہی میں سائنسی جریدے نیچر میڈیسن میں شائع ہوئی۔ اس مطالعے میں 184 ممالک کے 30 سالہ اعداد و شمار (1990-2020) کا تجزیہ کیا گیا، جس سے یہ ثابت ہوا کہ شوگر والے مشروبات عالمی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو رہے ہیں۔

تحقیق کے نتائج سے پتا چلا ہے کہ مرد، کم عمر افراد، اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقہ اور شہری آبادی اس کے زیادہ اثرات کا شکار ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ خطے ایسے بھی ہیں جہاں ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کے کیسز سب سے زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ان میں سب صحارا افریقا میں ذیابیطس کے 21% نئے کیسز، لاطینی امریکا اور کیریبین میں 24% نئے کیسز شامل ہیں۔

ماہرین صحت تجویز کرتے ہیں کہ میٹھے مشروبات  کو کم سے کم کیا جائے اور ان کی جگہ پانی، قدرتی مشروبات اور کم چینی والے متبادل اپنائے جائیں۔ حکومتی سطح پر صحت مند خوراک کے فروغ اور شوگر ڈرنکس پر ٹیکس لگانے جیسے اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں، تاکہ ان بیماریوں کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رہے ہیں

پڑھیں:

وزیراعظم کا ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے تعاون سے ہی ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہے،پولیو کیسز میں کمی انسداد پولیو مہم کے موثر ہونے کی سند ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا ۔اجلاس میں کوآرڈینیٹر وزارت صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ، سینیٹر عائشہ رضا فاروق اور متعلقہ اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں وزیراعظم کو انسدادِ پولیو مہم کی اب تک کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے پولیو کیسز کی بروقت شناخت اور ان میں حالیہ کمی کے لیے تمام صوبوں کی انتظامیہ کی تعریف کی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ستمبر 2024 سے اب تک پولیو کیسز میں کمی انسداد پولیو مہم کے موثر ہونے کی سند ہے، پولیو کیسز میں منفی رجحان تمام صوبوں کی انتظامیہ کی انتھک محنت کی بدولت ممکن ہوا،وفاق اور صوبوں کے تعاون سے ہی ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تمام صوبوں میں انسداد پولیو مہم مکمل تحریک کے ساتھ جاری ہے، 2025 کے آغاز میں پولیو سے متاثرہ اضلاع خصوصا بلوچستان، سندھ اور جنوبی خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے، آئی ٹی ڈیش بورڈ کے ذریعے پولیو مہم کے تمام پہلوئوں کی مستقل نگرانی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں انکم ٹیکس میں کٹوتیوں کا اعلان
  • یہ غذا سالانہ 20 لاکھ سے زائد ذیابیطس کے کیسز کی وجہ بنتی ہے
  • امریکا: ہر 34 سیکنڈ میں دل کی بیماری سے اموات کا  تشویشناک انکشاف
  • بیکٹیریا انسانی صحت کیلیے خطرناک قرار
  • ایک سے زائدزبانیں بول سکتے ہیں؟ تویہ فوائدضرور جان لیجئے
  • معدے اور دماغ کے درمیان حیران کن تعلق دریافت
  • وزیراعظم کا ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
  • کھانے کی عادات میں خرابی پیدا ہونے اور سوشل میڈیا کا تعلق کیا ؟اہم تحقیق سامنے آ گئی
  • ۔9 مئی کے 13 مقدمات :عدالت کا کیسز کے مکمل چالان پیش کرنے کا حکم