Daily Ausaf:
2025-02-01@17:49:21 GMT

محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی ، جس سے شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے جوہرٹاؤن میں پاسپورٹ سینٹر کا افتتاح کیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاسپورٹ سینٹر بننے کا فائدہ ہوگا لوگ لمبی لائنوں سے بچ جائیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نادرااورپاسپورٹ سینٹرمل کر عوام کو ریلیف دے رہے ہیں اور 14 شہروں میں پاسپورٹ کاؤنٹر بنانے جارہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کچھ چیزیں سوشل میڈیا کی ڈیمانڈ پر چلتی کچھ حقیقت میں ہوتی ہیں، شملہ پہاڑی پرنادراآفس کامعائنہ کریں تووہاں رش ختم ہوچکا ہے۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ ایمیگریشن کاؤنٹرپرہمیں تھوڑی سختی کرنی پڑرہی ہے، ایمیگریشن کاؤنٹرزپرسختی سےلوگوں کو تھوڑی پریشانی ہوگی کیونکہ کچھ لوگ ویزے لگا کر دوسرے ممالک سےیورپ چلے جاتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے میں تبدیلیاں لا رہے ہیں، حکومت کی کوشش سےکچھ چیزیں حقیقت میں نظر آنا شروع ہوگئی ہیں اور جعلی دستاویز بناکر بیرون ملک جانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائےگی۔

پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں حقائق نہیں ہوتے، پاکستان کے امریکا کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں،امریکا میں بہت سے سینیٹرز اور کانگریس مینز سےملاقات ہوئی، حقیقت میں کچھ چیزیں نظر آنا شروع ہوگئی ہیں اور کچھ آنا شروع ہوں گی۔
مزیدپڑھیں:سعودی عرب کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، امن و امان اور چیمپئنز ٹرافی انتظامات پر بریفنگ

اسلام آباد:

وزیراعظم سے وزیر داخلہ نے ملاقات کی ہے، جس میں ملک میں امن و امان اور چیمپئنز ٹرافی  کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں اپنے حالیہ دورۂ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا  ۔

ملاقات میں انہوں نے وزیرِ اعظم کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا،  جس پر وزیرِ اعظم نے محسن نقوی سمیت بورڈ کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا،  جس پر وزیرِ اعظم نے کام کی رفتار  کو سراہا۔ ملاقات میں  محسن نقوی نے  وزیرِ اعظم کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف آپریشن پر پیش رفت اور تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملکی امن و امان کی صورتحال پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

 

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی نے 8 فروری کے احتجاج کی کال واپس نہ لی تو پھر ایسا ہی ہوگا جیسا پہلے ہوا، محسن نقوی کا انتباہ
  • امریکا سے بانی پی ٹی آئی کیلئے کال آئی تو کیا کریں گے؟ محسن نقوی نے جواب میں ٹھینگا دکھا دیا
  • پی ٹی آئی نے احتجاج کیا تو رد عمل بھی پہلے جیسا ہوگا،وزیرداخلہ کا انتباہ
  • وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا ایف آئی اے میں تبدیلی کا عندیہ
  • محسن نقوی کی وزیراعظم کو دورہ امریکا، انسانی اسمگلنگ پر بریفنگ
  • وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، امن و امان اور چیمپئنز ٹرافی انتظامات پر بریفنگ
  • وزیرِ اعظم سے محسن نقوی کی ملاقات ،دورہ امریکہ بارے آگاہ کیا
  • وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی وزیرِ اعظم شہباز شریف کو دورۂ امریکا پر بریفنگ
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سرینا چوک انڈر پاس پروجیکٹ کا دورہ کر رہے ہیں