1500 اور 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
ملتان(نیوز ڈیسک)نیشنل سیونگز ڈویژنز کی جانب سے 1500 اور 100 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 15 فروری کو کی جائے گی۔
ملتان آفس 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کرے گا جبکہ 100 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی اسی روز راولپنڈی میں ہوگی۔
100 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے افراد قرعہ اندازی کے ذریعے 7 لاکھ کا پہلا انعام جیت سکتے ہیں جبکہ دوسرا انعام دو لاکھ اور تیسرا انعام ایک ہزار روپے ہے۔
1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ پر پہلا انعام 30 لاکھ روپے مقرر ہے جبکہ دوسرا انعام 10 لاکھ اور تیسرا انعام 18 ہزار 500 روپے دیا جاتا ہے۔
2025 کے پرائز بانڈ کے شیڈول کے مطابق 1500 روپے، 750، 200 اور 100 روپے کی قرعہ اندازی سال میں چار بار کی جائے گی۔
اس سے قبل 750 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 15 جنوری 2025 کو نیشنل سیونگز ڈویژن کراچی میں ہوئی تھی۔
قرعہ اندازی کے نتائج کے مطابق پہلا انعام 271541 جبکہ دوسرا انعام 317904، 496553 اور 800663 ہے۔
پرائز بانڈ شیڈول 2025
1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 17 فروری ملتان، 15 مئی کراچی، 15 اگست فیصل آباد میں کی جائے گی۔
100 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 17 فروری راولپنڈی، 15 مئی سیالکوٹ، 15 اگست لاہور اور 17 نومبر کو حیدرآباد میں ہوگی۔
مزیدپڑھیں:دودی خان سے شادی،راکھی ساونت نے بڑی بات کہہ دی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی روپے مالیت کے پرائز بانڈ
پڑھیں:
کراچی: غیر قانونی منی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں مالیت کی کرنسی برآمد
کراچی:ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت سید نوازش رضا کے نام سے ہوئی جو ٹریول ایجنسی کے کاروبار کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا۔ ملزم کو نمائش چورنگی میں واقع ٹریول ایجنسی کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔
چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم سے 1950 امریکی ڈالر، 12130 سعودی ریال، 900 آسٹریلین ڈالر، 800 کینیڈین ڈالر اور 5 لاکھ 83 ہزار عراقی دینار برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ ملزم سے 6 لاکھ 14 ہزار پاکستانی روپے بھی برآمد کیے گئے۔ ملزم کے زیر استعمال 32 ہزار امریکی ڈالر کا اکاؤنٹ بھی فریز کر دیا گیا۔
چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم سے موبائل فون اور غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق دیگر ریکارڈ بھی برآمد کیے گئے۔ کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر خفیہ اطلاع پر کی گئی۔
ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکا، جس پر اسے گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔