امریکا میں 25 سال بعد نئی درد کش دوا (پین کلر) کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
انٹر نیشنل ویب ڈیسک: امریکا میں طویل عرصے بعد کسی میڈیسن کمپنی نے ایک اور نئی درد کش دوا نکالی ہے۔
واشنگٹن:مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 25سال بعد امریکی میڈیسن کمپنی نے ایک اور نئی دردکش دوا جسے انگریزی حرف عام میں (پین کِلر) بھی کہا جاتا ہے، نکالی ہے، اسے محکمہ صحت کی جانب سے استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے سوزیٹریجین (Suzetrigine) نامی نئی پین کلردوا کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ جسے درد سے متاثرہ مریضوں کے لیے جرناوکس (Journavx) کے نام سے فروخت کیا جائے گا۔
ایف ڈی اے حکام کے مطابق یہ میڈیسن درد کے علاج میں ایک سود مند سہولت فراہم کرے گی، جس سے اوپیﺅڈز (opioids) کے بڑھنے کو روکنے میں معاون ثابت ہوگی۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ سوزیٹریجین ایک50 ملی گرام نسخے کی ٹیبلٹ ہے، جسے مریض کو ہر 12 گھنٹے میں کھانے کے بعد لینا ہوتا ہے۔
یاد رکھیں کہ (Opioids) اوپیﺅڈز ایک ایسی میڈیسن، یا کیمیکل کمپاﺅنڈ ہے، جو درد کم کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ عموماًیہ دوائیں شدید درد، یا پھر سرجری کے بعد ہونے والے دردسے لے کر کینسر جیسے مرض کے درد کی کمی کے لیے بھی دی جاتی ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق اوپیﺅڈز میں مورفین (Morphine)، کوڈین (Codeine)، ہیروئن (Heroin) اور فینٹینیل (Fentanyl) شامل ہیں۔
قارئین کو اس بات سے بھی باخبر رہنا ہوگا کہ ایک طرف یہ دوائیں طبی طور پرسودمند ہیں لیکن دوسری طرف ان کا بے جا استعمال بھی نشے کی لت (addiction) کا سبب بن جائے گا، جو کہ ایک جان لیوا مسئلہ ہے اوراسی کی وجہ سے عالمی سطح پر اوپیﺅڈ کرائسز (Opioid Crisis) کی وجہ بن چکا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
ٹرمپ کے خصوصی ناشتے میںشرکت کے لیے بلاول امریکا روانہ
کراچی(مانیٹر نگ ڈ یسک ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری امریکا کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کراچی ائرپورٹ سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے، جہاں مختصر قیام کے بعد وہ امریکا جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول زرداری کے ہمراہ ان کی ذاتی سیکورٹی ٹیم بھی موجود ہے۔