سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس عقیل احمد عباسی نے ججز کو مخاطب کرتےہوئے کہا ہے کہ سب کو اللہ کے ہاں پیش ہو کر جوابدہ ہونا ہے اگر کوئی بے گناہ جیل میں ہو تو عذاب الٰہی قریب ہوتا ہے، خدا کے واسطے انصاف نہ بگاڑیں، انصاف جج نہیں تو کون کرے گا۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس عقیل عباسی نے ہفتہ کے روز فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی عدلیہ پر انصاف کی فراہمی کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ججزکوکسی کے بے گناہ جیل میں ہونے کو ہلکا نہیں لینا چاہیے، اگر کوئی بے گناہ جیل میں ہو تو عذاب الٰہی قریب ترہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ججز کو معلوم ہے کہ جیلوں میں کیا ہوتا ہے، تمام ججز نے اللہ تعالی کے ہاں پیش ہو کرجوابدہ ہونا ہے، اس لیے ججز کے لیے ایماندارہونا بنیادی جزو ہے۔

جسٹس عقیل عباسی نے مزید کہا کہ جج یا جج ہو سکتا ہے یا بے ایمان، کوئی بے ایمان ہو تو وہ جج نہیں ہوسکتا، اللہ کا خوف دل میں رکھیں اور دیانتداری سے فیصلے کریں۔ خدا کے واسطے انصاف کو نہ بگاڑیں۔ اگر جج بھی انصاف نہیں کریں گے تو کون کرے گا۔؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انصاف بے گناہ جج ججز جسٹس جسٹس عقیل احمد عباسی خطاب دیانتداری سپریم کورٹ ضلعی عدالت قیدی وکلا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انصاف بے گناہ جسٹس عقیل احمد عباسی دیانتداری سپریم کورٹ ضلعی عدالت وکلا بے گناہ جیل میں ہو جسٹس عقیل کوئی بے

پڑھیں:

پہلے ملٹری کورٹ کو جوڈیشری تسلیم کرے، پھر ملٹری کورٹ کو عدلیہ سے الگ کرنے کی بات کریں،جسٹس محمد علی مظہر 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوان جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ پہلے ملٹری کورٹ کو جوڈیشری تسلیم کرے،پہلے تسلیم کریں پھر ملٹری کورٹ کو عدلیہ سے الگ کرنے کی بات کریں،آرمڈ فورسز عدلیہ کا حصہ نہیں ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ قانون میں ملٹری کورٹ نہیں، کورٹ مارشل کا لفظ استعمال ہوا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ کسی عدالتی فیصلے میں ڈیکلیئریشن نہیں دیا گیا کہ ملٹری کورٹ جوڈیشری ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیلوں پر سماعت  کے دوران وکیل عابدزبیری  نے کہاکہ سیشن ٹو ڈی کے تحت ملزمان پر آرٹیکل 8/3کا اطلاق نہیں ہوتا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ کتنے فیصلہ ہوئے کسی میں ملٹری کورٹ پر کلیئریٹی نہیں،وکیل عابدزبیری نے کہاکہ آرٹیکل 10اے کی موجودگی میں ملٹری ٹرائل نہیں ہوسکتا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ سیکشن ٹو ڈی میں ملٹری کورٹ نہیں لکھا گیا، سیکشن ٹو ڈی میں لکھا ہے جرم پر ٹرائل ہوگا، وکیل نے کہاکہ ملٹری تنصیبات پر حملوں کے معاملے پر ترمیم کرکے ملٹری ٹرائل میں شامل کر لیاگیا، جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ حملے تو اب بھی ہو رہے ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ شواہد ہو تو انسداد دہشتگردی عدالتیں بھی سزائیں دیتی ہیں،جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ ایسے کیسز اے ٹی سی میں چل رہے ہوتے تو رپورٹنگ ہوتی،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ پہلے ملٹری کورٹ کو جوڈیشری تسلیم کرے،پہلے تسلیم کریں پھر ملٹری کورٹ کو عدلیہ سے الگ کرنے کی بات کریں،آرمڈ فورسز عدلیہ کا حصہ نہیں ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ قانون میں ملٹری کورٹ نہیں، کورٹ مارشل کا لفظ استعمال ہوا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ کسی عدالتی فیصلے میں ڈیکلیئریشن نہیں دیا گیا کہ ملٹری کورٹ جوڈیشری ہے۔

وفاق نے ساری توجہ پی ٹی آئی پر دی، دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھا لیا:علی امین گنڈا پور

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کوئی نوٹیفکیشن نہیں ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس لاہور ممنوع جگہ ہے
  • مارشل لا ماورائے آئین اقدام ہے اس کی آئین میں کوئی اجازت نہیں: جج آئینی بینچ
  • ملٹری ٹرائل کیس، آرمی ایکٹ کی شقوں کو غیر آئینی قرار نہیں دیا جا سکتا: سپریم کورٹ بار
  • انصاف اور خود سوزی
  • خیبرپختونخوا حکومت پر کرپشن کے الزامات من گھڑت، پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، بیرسٹر گوہر
  • مسلح افواج عدلیہ کا حصہ نہیں، کسی فیصلے میں نہیں لکھا ملٹری کورٹ عدلیہ ہے: رکن آئینی بینچ
  • رجب بٹ کی فہد مصطفیٰ پر تنقید، شمعون عباسی بھی میدان میں کود پڑے
  • پہلے ملٹری کورٹ کو جوڈیشری تسلیم کرے، پھر ملٹری کورٹ کو عدلیہ سے الگ کرنے کی بات کریں،جسٹس محمد علی مظہر 
  • ملٹری کورٹ پر اعتراض ہے کہ ٹرائل غیر جانبدار نہیں ہوتا، جسٹس محمد علی مظہر
  • آرمی کا کیا کام ہوتا ہے؟آرمی کے کام میں ایگزیکٹو کہاں سے آ گیا؟جسٹس محمدعلی مظہر کا استفسار