Daily Ausaf:
2025-03-06@21:21:39 GMT

دودی خان سے شادی،راکھی ساونت نے بڑی بات کہہ دی

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

کراچی(شوبز ڈیسک)بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان سے شادی کے لیے رضامندی ظاہر کی تو انہیں غدار کہا گیا، ان کے خلاف فتوے نکالے گئے۔

راکھی ساونت نے حال ہی میں بھارتی صحافی کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے دودی خان سے تعلقات، دوستی اور شادی کے معاملے پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے کہا کہ دودی خان بہادر انسان ہے، وہ پاکستانی ہے لیکن ان کے پاس یورپی ملک نیدرلینڈ کا پاسپورٹ ہے، وہ بھارت آ سکتے ہیں، پہلے بھی آ چکے ہیں۔

ان کے مطابق دودی خان بھارتیوں کی دھمکیوں اور ٹرولنگ سے ڈر گئے، انہیں لگا کہ اگر وہ راکھی ساونت سے شادی کے لیے بھارت جائیں گے تو بھارتی ان کی بینڈ بجا دیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے اور دودی خان کے درمیان دو، ڈھائی سال سے دوستی ہے اور جب انہوں نے پاکستانی اداکار کی پیش کش پر ان سے شادی کے لیے رضامندی ظاہر کی تو بھارتیوں کو مرچیں لگ گئیں۔

راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ بھارتی پاکستان کے خلاف فلمیں بنا کر پیسے کمانا درست سمجھتے ہیں، فلموں میں پاکستان کو غلط اور خراب دکھایا جاتا ہے، وہاں کچھ نہیں ہوتا۔

انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ جب پاکستانی خاتون سیما نے وہاں سے آکر بھارتی لڑکے سچن سے شادی کی تو سب بھارتی خوش ہوئے اور سیما کو دیش کو بہو سمجھنے اور کہنے لگے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب وہ پاکستان کی بہو بننا چاہتی ہیں تو سب بھارتیوں کو آگ لگ گئی، انہیں مرچیں لگنے لگی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Dodi Khan (@dodi_khan)


راکھی ساونت نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ میڈیا میں غلط رپورٹنگ اور منفی پروپیگنڈے کی وجہ سے بھی دودی خان ان سے شادی کرنے سے پیچھے ہٹے ہیں۔

انہوں نے یہ سوال اٹھایا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم پاکستانی اور بھارتی افراد نے ایک دوسرے سے شادیاں کر رکھی ہیں لیکن وہاں کوئی کچھ نہیں بولتا۔

ان کے مطابق بیرون ممالک رہنے والے کروڑوں پاکستانیوں اور بھارتیوں نے ایک دوسرے سے شادیاں رچا رکھی ہیں لیکن صرف انہیں ٹارگٹ کیا گیا، انہیں غدار کہا گیا، ان کے خلاف فتوے نکالے گئے۔

View this post on Instagram

A post shared by Awareness Now (@india.

awarenessnow)


خیال رہے کہ چند دن قبل پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان نے انسٹاگرام ویڈیو میں راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کی تھی۔

بعد ازاں دودی خان نے ایک اور ویڈیو میں بتایا کہ اب وہ لوگوں کی تنقید کی وجہ سے راکھی ساونت سے شادی نہیں کر سکتے، انہیں ٹرول کیا گیا لیکن وہ بھارتی اداکارہ کی شادی کسی دوسرے پاکستانی سے کروانے کو تیار ہیں۔

دودی خان کی جانب سے مکر جانے کے بعد اب راکھی ساونت نے کہا ہے کہ پاکستانی لڑکے سے شادی کے لیے رضامند ہونے پر بھارت میں بھی ان کے خلاف فتوے نکالے گئے، انہیں غدار کہا گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Dodi Khan (@dodi_khan)


مزیدپڑھیں:مفت سولر پینل اسکیم میں درخواست کاسٹیٹس چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: راکھی ساونت نے سے شادی کے لیے ان کے خلاف انہوں نے

پڑھیں:

عمران خان بالکل صحت مند ہیں، انہیں کوئی بیماری نہیں، علیمہ خان

اڈیالا جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان بالکل صحت مند اور خوش لگ رہے تھے، ان کے کان میں کوئی تکلیف نہیں، نہ کوئی اور بیماری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان صحت مند ہیں، انہیں کوئی بیماری نہیں، اڈیالا جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان بالکل صحت مند اور خوش لگ رہے تھے، ان کے کان میں کوئی تکلیف نہیں، نہ کوئی اور بیماری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے بارے میں پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، اب افواہ چل رہی ہے کہ عمران خان کے دماغ میں کوئی انفیکشن ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کی ان سے ملاقات نہیں کرا رہے۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ القادر کیس کا فیصلہ بھی زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں ہو سکتا ہے، یہ سب کچھ عمران خان کو دباؤ میں لانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی کار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، بیوی زخمی
  •  پاکستانی نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت فراہم کر کے انہیں بااختیار بنانا ہے:وزیر اعظم 
  • بی جے پی ایم پی تیجسوی سوریا نے مشہور گلوکارہ سے شادی کرلی
  • سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی خطرے میں، جلد طلاق کا امکان
  • عمران خان بالکل صحت مند ہیں، انہیں کوئی بیماری نہیں، علیمہ خان
  • بھارتی مسلمانوں کو 'پاکستانی' کہنا جرم نہیں، انڈین سپریم کورٹ 
  • کس اداکارہ کی شادی کی خبر ملنے پر جیکی شیروف کا دل ٹوٹ گیا تھا؟
  • شادی کے 2 دن بعد ہی دلہن نے بچے کو جنم دے دیا، ہنگامہ برپا ہوگیا
  • شادی کے بعد پہلی بار کھانے میں کیا پکایا؟ کبریٰ خان کے جواب نے مداحوں کے دل جیت لئے
  • عمر شہزاد کی شادی کی ایک اور تقریب کی تصاویر وائرل