PHILADELPHIA:

امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ایئرایمبولینس کے طور پر استعمال ہونے والا طیارہ اڑان بھرنے کے فوری بعد گر کر تباہ ہوگیا، جس میں ایک بچہ سمیت 6 افراد سوار تھے اور تمام افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق طیارہ ایئرایمبولینس کمپنی کے زیراستعمال تھا اور کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ سوار افراد میں سے کسی کے زندہ بچنے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ جیٹ ریسکیو ایئر ایمبولینس میکسیکو کا تھا اور امریکا میں لائسنس کے تحت استعمال کیا جا رہا تھا۔

کمپنی نے بتایا کہ طیارے میں عملے کے 4 افراد سوار تھے اور مریض بچے کے ساتھ ان کی والدہ بھی طیارے میں سوار تھیں۔

ریاستی اور مقامی انتظامیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ یہ حادثے جمعے کو رات گئے فلاڈیلفیا کے گنجان آباد علاقے میں پیش آیا تاہم ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے حتمی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر عینی شاہدین کی جانب سے دی گئی اطلاعات میں بتایا گیا کہ لاشوں کے ٹکڑے سڑک پر آگرے اور قریبی گھروں کے اندر بھی گرے ہیں۔

ادھر میکسیکو کی حکومت نے بیان میں کہا کہ طیارے میں سوار تمام افراد میکسیکو کے شہری تھے۔

جیٹ ریسکیو ایئرایمبولینس کے شعبے کارپوریٹ اسٹریٹجی میں کام کرنے والی عہدیدار شائے گولڈ نے بتایا کہ بیمار بچہ ایک لڑکی تھی اور وہ واپس اپنے گھر ٹیجوانا جا رہے تھے مگر حادثے کا شکار ہوگئے اور ان کے ساتھ طیارے میں ان کی والدہ بھی سوار تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کے حادثات پر انتہائی افسردہ ہیں، یہ عملہ انتہائی تجربہ کار تھا، ہم ایک بہترین ایئرایمبولینس کمپنی ہیں اور سالانہ 600 سے 700 پروازیں ہوتی ہیں۔

امریکی ریاست پینسلوینیا کے گورنر جوش شپیرو نے جائے حادثہ پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ اس خطے میں نقصان ہوگا اور ہم اس حادثے کے متاثرین کے اہل خانہ سے یک جہتی کرتے ہیں اور ان کے لیے دعا گو ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں طیارے کے حادثے پر بہت افسوس ہوا، مزید معصوم جانیں چلی گئیں تاہم ہمارے عہدیداروں امدادی کام میں مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں ہفتے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے مقامی پرواز حادثے کا شکار ہوئی تھی اور 67 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جس سے 9 الیون کے بعد سب سے بڑا سانحہ قرار دیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں کہا طیارے میں بتایا کہ کہا کہ

پڑھیں:

واشنگٹن میں طیارے کے حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا ، سرکاری اعلان

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2025ء) واشنگٹن میں امدادی ٹیمیں دریائے پوٹومک میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کے حادثے کے مقام پر کام کر رہی ہیں تاہم نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق رونالڈ ریگن ایئرپورٹ کے نزدیک امیریکن ایئرلائنز کا ایک مسافر طیارہ فضا میں فوجی ہیلی کاپٹر بلیک ہاک سے ٹکرا گیا تھا۔

(جاری ہے)

طیارے میں 64 افراد سوار تھے۔ سرکاری ذمے داران کے اعلان کے مطابق خوف ناک حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا۔واشنگٹن فائر بریگیڈز کے سربراہ جون ڈونیلی نے ریگن ایئرپورٹ پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ کوئی شخص زندہ بچا ہے۔ڈونیلی کے مطابق اب تک طیارے میں سوار 64 افراد میں سے 27 کی اور فوجی ہیلی کاپٹر میں سوار 3 افراد میں سے ایک کی لاش اٹھائی جا چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ ، شاپنگ مال کے قریب ایک اورچھوٹا طیارہ گرکر تباہ ،6 افراد جاں بحق
  • امریکا میں چھوٹا ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • امریکا میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک
  • امریکی شہر فلیڈیلفیا میں جہاز کو حادثہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
  • واشنگٹن میں طیارے کے حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا ، سرکاری اعلان
  • طیارہ حادثہ، ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی
  • امریکا: مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے تصادم کے بعد دریا میں گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ
  • امریکا میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر میں ٹکر، ہلاکتوں کا خدشہ
  • جنوبی سوڈان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ، 20 افراد ہلاک