خیبر پختونخوا حکومت کا جرگے سے اسسٹنٹ کمشنر پر حملے کے ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
خیبر پختونخوا حکومت نے امن جرگے سے اسسٹنٹ کمشنر پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث افراد کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے ضلع کرم میں قیام امن کے لیے قائم کیے گئے امن جرگے سے کہا ہے کہ وہ جمعہ کو اسسٹنٹ کمشنر سعید منان پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث افراد کی نشاندہی کرے۔
رپورٹس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پرفائرنگ کامقصد کوہاٹ میں گرینڈ جرگے کی امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے تاہم پے در پے واقعات کی روک تھام کے لیے فریقین نے حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امن معاہدے کےتحت فریقین اور امن کمیٹی نےقیام امن کی ضمانت دی ہے اور اسسٹنٹ کمشنرپرحملہ کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی اعادہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت فریقین شرپسندوں کےخلاف کارروائی میں حکومت کا ساتھ دیں گے، دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنرسعید منان بدستور زیرعلاج ہیں تاہم حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت فریقین کو اسلحہ جمع کرانا ہوگا اور اپنے بنکرز بھی گرانے ہوں گے۔ جمعہ کو بوشہرہ کے مقام پر فائرنگ کے واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر زخمی ہو گئے تھے، جبکہ 3 پولیس اہلکار زخمی جبکہ ایک دم توڑ گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسسٹنٹ کمشنر امن جرگہ جرگہ حکومت حملہ خیبر پختونخوا شرپسند ضلع کرم عناصر فائرنگ کرم کرم ایجنسی کیس مقدمہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امن جرگہ جرگہ حکومت حملہ خیبر پختونخوا فائرنگ کرم ایجنسی کیس خیبر پختونخوا کے مطابق
پڑھیں:
مائنز اینڈ منرلز سے 5 اعشاریہ 70 ارب رائلٹی ملی، ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
تصویر فراز مغل، ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، بشکریہ فیس بکوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز سے ایک سال میں 5 اعشاریہ 70 ارب روپے رائلٹی حاصل کی۔
پشاور سے جاری بیان میں ترجمان وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضم اضلاع میں معائنہ دفاتر کا قیام عمل میں آیا ہے، 7 نئے دفاتر کھولے گئے۔
ترجمان فراز مغل نے مزید کہا کہ معدنیات سیکٹر میں 447 لائسنس جاری کیے گئے جبکہ 482 منسوخ کیے گئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مزدوروں کے بچوں کےلیے 10 کروڑ روپے کے وظائف دیے گئے ہیں۔
ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ 2690 مزدوروں کو سیفٹی ٹریننگ فراہم کی گئی، معدنیات کے شعبے کے مزدوروں کو علاج کی سہولیات دی گئیں۔