سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سٹریٹجک پارٹنر شپ پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سٹریٹجک پارٹنر شپ پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز
جدہ (سب نیوز )سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعے کو نو منتخب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک پارٹنر شپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال پر بھی بات چیت کی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
انجینئر امیر مقام کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور: وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
امیر مقام نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر امیر مقام نے چوہدری شجاعت حسین کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پنجاب کے صوبائی وزیر شافع حسین بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔