حیدر آباد:بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر سکندرآباد میں 2 جوان بہنیں غربت اور شدید مالی مسائل کے باعث اپنی والدہ کی آخری رسومات ادا نہ کر سکیں اور تقریباً ایک ہفتے تک ان کی لاش گھر میں رکھنے پر مجبور رہیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واراسی گوڈا کی رہائشی ایک خاتون گزشتہ ہفتے بیماری کے باعث وفات پا گئیں، مگر ان کی بیٹیاں 25 سالہ راولیکا (ساڑھی کی دکان پر کام کرنے والی) اور 22 سالہ اشویتا (ایونٹ پلانر) اخراجات برداشت کرنے کے قابل نہ تھیں۔

دونوں بہنوں کے والد 2020 میں خاندانی تنازعات کے بعد انہیں چھوڑ کر چلے گئے اور اس کے بعد کبھی مالی مدد فراہم نہیں کی۔ اپنی والدہ کے انتقال کے بعد دونوں بہنیں شدید ذہنی و مالی دباؤ کا شکار رہیں اور مجبوراً اپنی والدہ کی لاش کو الگ کمرے میں رکھا جب کہ خود دوسرے کمرے میں رہتی رہیں۔

ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد پڑوسیوں نے گھر سے اٹھنے والی بدبو محسوس کر کے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں بہنوں نے ایک مقامی کمیونٹی ہال انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی تھی، جس پر ہال انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دے دی۔ اس کے علاوہ ان دونوں نے اپنے رشتے داروں سے بھی مدد مانگی مگر کسی نے مثبت جواب نہیں دیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

اسلام آباد:ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر سے مہنگی ہونے کا خدشہ ہے،یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے پیٹرول 1 روپے 24 پیسے،ڈیزل 4 روپے 49 پیسے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 93 پیسے،مٹی کا تیل 5 روپے تک مہنگا ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق سمری اوگرا کوبھجوا دی ہے، اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین 31 جنوری کو کرے گا، جس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف منظوری دیں گے۔

واضح رہےکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے 15 فروری تک نافذ العمل ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کیا صبور علی حمل سے ہیں؟
  • آخری رسومات کے پیسے نہیں، غریب بہنیں ایک ہفتہ ماں کی لاش کے ساتھ رہتی رہیں
  • چترال میں 3 روزہ تہوار ’پھتک‘ کا منفرد رسومات اور لذیذ پکوانوں کے ساتھ آغاز
  • کرم: اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ زخمی ہونے والا ایک اہلکار دم توڑ گیا
  • مریم نفیس کی گود بھرائی کی تقریب، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
  • کراچی میں ایک اور واقعہ ، 2 کمسن سگے بھائی لاپتہ
  • یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
  • اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مالی فراڈ کے خلاف نیب مستعد، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط
  • بجلی کی قیمت میں 1 روپے 59 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان