کینیڈا اور چین کے درمیان تعاون دوطرفہ مفاد میں مددگار ہے،کینیڈا کے کاروباری حلقے
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کینیڈا اور چین کے درمیان تعاون دوطرفہ مفاد میں مددگار ہے،کینیڈا کے کاروباری حلقے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ :ٹورنٹو میں واقع چین۔کینیڈا تجارتی کونسل 1978 میں قائم کی گئی تھی، جس کا مقصد کینیڈا اور چین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ تاحال، یہ کونسل کینیڈا کے متعدد مقامات کے علاوہ چین کے شہروں بیجنگ اور شنگھائی میں اپنے نمائندہ دفاتر رکھتی ہے۔
اس کے 300 سے زیادہ رکن کاروباری ادارے ہیں۔ 2024 میں، چین۔کینیڈا تجارتی کونسل کی جانب سے جاری کردہ دو سالہ رپورٹ کاروباری سروے’’ میں ذکر کیا گیا کہ کینیڈا کے لیے، ایک ایسا ملک جو بین الاقوامی تجارت پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، چین میں مارکیٹ کے مواقع کو محفوظ بنانا ‘‘اسٹریٹجک اہمیت” کا حامل ہے اور چین “کینیڈا کے لیے اپنے اقتصادی مفادات کو متنوع بنانے اور چیلنجوں پر مؤثر طریقے سے قابو پانے کے لیے ایک کلیدی بین الاقوامی منڈی ہے۔” چین-کینیڈا تجارتی کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف آپریٹنگ آفیسر بیجان احمدی نے کہا کہ کینیڈا کی کل جی ڈی پی کا تقریباً دو تہائی حصہ تجارت سے متعلق ہے۔ اس لیے، چین کے ساتھ پیداواری اور عملی تعلقات قائم کرنا، اور فریقین کے درمیان زیادہ اور بہتر تجارتی کاروبار کرنا، کینیڈا کے قومی مفادات کے مطابق ہے اور کینیڈا کی خوشحالی کے لیے فائدہ مند ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے درمیان کینیڈا کے اور چین چین کے
پڑھیں:
وزیراعظم سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر کی ملاقات،اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر عزت مآب جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور چین کی قیادت، عوام اور پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں اقوام کے لیے ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے گا۔
چینی سفیر نے وزیراعظم کے جذبات کو سراہتے ہوئے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کے تسلسل اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی، جس میں سی پیک اور دیگر مشترکہ منصوبوں کی پیش رفت پر غور کیا گیا۔