کراچی:سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل نے پاکستان کے لیے فضائی سروس کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی(پی اے اے) کے مطابق فلائی ادیل کی پہلی پرواز (F-3166) ہفتے کی صبح 8 بج کر 4 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔ اس موقع پر ایئرلائن کے طیارے کو روایتی واٹر سلوٹ دے کر خوش آمدید کہا گیا۔

واضح رہے کہ فلائی ادیل سعودی عرب کی ایک معروف اور کم لاگت ایئرلائن ہے، جو مسافروں کو سستی اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے مشہور ہے۔ پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز دونوں ممالک کے درمیان فضائی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر کراچی کے لیے پروازیں شروع کی گئی ہیں تاہم مستقبل میں اسلام آباد، لاہور اور دیگر شہروں کے لیے بھی سروس میں توسیع کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

امریکی فلائٹ میں چاقو سے حملہ، ہائی جیکر مسافر کے ہاتھوں گولی لگنے سے ہلاک

بلیز سٹی : امریکی شہری نے بلیز جانے والی ایک پرواز کو چاقو کے زور پر ہائی جیک کرنے کی کوشش کی، لیکن ایک مسلح مسافر کی فائرنگ سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ واقعہ جمعرات کو فلیپ گولڈسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا۔

بلیز پولیس کے سربراہ چیسٹر ولیمز کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص اکینیلا ساوا ٹیلر نامی 49 سالہ امریکی شہری تھا، جو کیلیفورنیا سے تعلق رکھتا تھا۔ اس نے کوروزال سے اڑنے والی ایک چھوٹی مسافر پرواز میں سوار 14 افراد کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔

پرواز کے دوران پائلٹ نے ائر ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی الرٹ دیا اور ایندھن کی کمی کے باعث بلیز سٹی کے اوپر طویل وقت تک چکر کاٹنے پر مجبور ہوا۔

لینڈنگ کے بعد، حملہ آور کو مسلح پولیس اہلکاروں نے گھیر لیا۔ کچھ رپورٹس کے مطابق، ہائی جیکر کو پولیس نے گولی ماری جبکہ بعض اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ایک مسافر نے فائرنگ کر کے اسے ہلاک کیا۔ ٹیلر کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

واقعے میں ایک مسافر شدید زخمی ہوا جو حملہ آور کو قابو کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جبکہ دو دیگر زخمی مسافروں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ عینی شاہدین نے جہاز کے اندر خون آلود مسافروں اور افراتفری کے مناظر بیان کیے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

پولیس کمشنر نے پائلٹ کی حاضر دماغی اور تحمل کو سراہا اور کہا کہ یہ واقعہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے آئندہ اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • چائینہ کی ائیر کارگو کمپنی کا پاکستان میں براہِ راست آپریشن
  • عازمین حج کیلیے رواں برس بہترین سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے، وزیر مذہبی امور
  • کراچی؛ سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد
  • امریکی فلائٹ میں چاقو سے حملہ، ہائی جیکر مسافر کے ہاتھوں گولی لگنے سے ہلاک
  •  یو اے ای جانے والے پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر
  • نجی ایئرلائن کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز میں کئی گھنٹوں کی تاخیر
  • یو اے ای جانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
  • کراچی کے صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
  • یواے ای کی ایئرلائن کو کراچی کیلیے اضافی پروازوں کی اجازت
  • سعودی عرب ، مکہ پرمٹ کے لیے درخواستوں کی وصولی شروع