جاپان کے برآمدی کنٹرول اقدامات سے سپلائی چین کی سلامتی متاثر ہو گی، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز


بیجنگ : چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے جاپان کی جانب سے متعدد سیمی کنڈکٹرز اور دیگر برآمدی کنٹرول اقدامات نافذ کرنے کے منصوبے کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ہفتہ کے روز ترجمان سے پوچھا گیا کہ جاپانی حکومت نے دس سے زیادہ سیمی کنڈکٹر سے متعلق اشیاء پر برآمدی کنٹرول نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے، اور متعدد چینی کمپنیوں کو “حتمی صارفین کی فہرست” میں شامل کیا ہے۔ چین کی اس پر کیا رائے ہے؟ترجمان نے کہا کہ متعلقہ صورت حال  چین کے مشاہدے میں ہے۔ پچھلے کچھ عرصے سے، کچھ ممالک نے قومی سلامتی کے تصور کا بے جا استعمال کیا ہے، برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال کیا ہے، اور چین کے سیمی کنڈکٹر اور دیگر صنعتوں پر پابندیاں لگائی ہیں۔

جاپان کے برآمدی کنٹرول اقدامات سے صنعتی چین اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام متاثر ہوں گے، کمپنیوں کے درمیان معمول کے کاروباری تعلقات میں خلل پڑے گا، اور دونوں ممالک کی کمپنیوں کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔ فی الحال، جاپان کے متعلقہ اقدامات عوامی رائے کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جاپان صنعت کی معقول آوازوں کو سنے گا، بین الاقوامی تجارتی قواعد اور چین-جاپان اقتصادی تعاون کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ اقدامات کو درست کرے گا، اور ان اقدامات کو چین-جاپان اقتصادی تعلقات کی صحت مند ترقی میں رکاوٹ بننے سے روکے گا، تاکہ عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔ چین اپنے اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: برا مدی کنٹرول اقدامات سپلائی چین جاپان کے چین کی

پڑھیں:

جاپان‘ طلبہ زندگی سے مایوس‘ گزشتہ برس 527نے خودکشی کی

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان کی وزارتِ صحت کی رپورٹ کے مطابق 2024ء میں اسکول کے طلبہ کی جانب سے خودکشی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میںآیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2023ء میں پرائمری اور ہائی اسکول کے 513 طلبہ نے خودکشی کی تھی جبکہ 2024ء میں یہ تعداد بڑھ کر 527 ہو گئی۔جبکہ 2003ء میں جاپان میں ریکارڈ خودکشیاں ہوئی تھیں اور 34 ہزار 427 افراد نے اپنی جان لی تھی۔گزشتہ سال 13 ہزار 763 مردوں نے خودکشیاں کیں
جو 2003ء کے مقابلے میں 45 فی صد کم ہے جبکہ 6ہزار 505 خواتین نے اپنی جانیں لیں جو 31 فی صد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔تازہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسکول کے طلبہ سمیت 20 سال سے کم عمر افراد کی خودکشیوں کی تعداد 2024ء میں کم ہو کر 800 تک پہنچ گئی۔ 2023 میں یہ تعداد 810 ریکارڈ کی گئی تھی۔جاپان کی کابینہ کے نائب چیف سیکرٹری نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ “ہم اسے بہت سنجیدگی سے دیکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم بچوں کی زندگیوں کا تحفظ کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے اور ایک ایسا معاشرہ بنانے کے لیے اقدامات کریں گے جہاں کوئی بھی شخص اپنی جان لینے پر مجبور نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

  • کینیڈا اور چین کے درمیان تعاون دوطرفہ مفاد میں مددگار ہے،کینیڈا کے کاروباری حلقے
  • صدر ٹرمپ چینی خدشات کے باعث گرین لینڈاور پاناما کینال کا کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں.مارکوروبیو
  • سعودی حکومت کا رمضان اور عید سے متعلق اہم اعلان
  • جاپان: سڑک بیٹھنے سے ٹرک ڈرائیور پھنس گیا
  • افغانستان سے پاکستانی سلامتی کو خطرات
  • جاپان‘ طلبہ زندگی سے مایوس‘ گزشتہ برس 527نے خودکشی کی
  • اسلام آباد: وزیر تجارت جام کمال خان امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کو سوونیئر پیش کر رہے ہیں
  • پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان تجارت کی ضرورت ہے
  • فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی،  مصری جنرل ڈٹ گئے