گیس کا بل 21 لاکھ روپے سے زیادہ آنے پر صارف نے خود سوزی کی دھمکی دیدی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
سندھ کے شہر دادو میں لاکھوں روپے گیس کا بل موصول ہونے پر صارف نے احتجاجاً خود سوزی کی دھمکی دیدی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دادو میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے ایک گھریلو صارف کو 21 لاکھ 78 ہزار روپے کا بل ارسال کیا گیا ہے۔
ہوشربا بل موصول ہونے پر صارف نے متعلقہ محکمے سے رابطہ کیا، تاہم کئی بار توجہ دلانے پر بھی اس کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا، اس صورتحال سے مایوس صارف نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر پاکستان آصف علی زرداری سے مسئلے کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر اسے انصاف نہ ملا تو وہ خود سوزی کر لے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے سوئی صدرن گیس کے زونل افسر نے مسئلے کے حل کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے، جس کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
انجینئر امیر مقام کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور: وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
امیر مقام نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر امیر مقام نے چوہدری شجاعت حسین کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پنجاب کے صوبائی وزیر شافع حسین بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔