موٹرویز پر ایم ٹیگ پالیسی نافذ العمل، کم بیلنس یا نقد ادائیگی پر کتنا اضافی ٹیکس دینا ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ملک بھر کی تمام موٹرویز پر آج یکم فروری 2025 سے 100 فیصد ایم ٹیگ پالیسی کو نافذ العمل بنانے کا اعلان کیا ہے۔
این ایچ اے کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یکم فروری 2025 سے یہ پالیسی نافذ العمل ہو گی اور موٹروے صارفین 100 فیصد ایم ٹیگ کو یقینی بنائیں گے۔
این ایچ اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، کم بیلنس اور کیش ٹول والی گاڑیوں سے 25 فیصد اضافی وصول کیا جائے گا، جس کی حد 50 روپے مقرر کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:انڈے سستے، مرغی کے گوشت کا ریٹ بھی گر گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 نافذ، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 آج سے نافذ العمل ہو گیا ہے، اور اس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
وزارتِ قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد پیکا قانون کا باضابطہ اطلاق ہو چکا ہے۔ اسی دوران، ڈیجیٹل نیشن بل کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پیکا ترمیمی بل 2025 اور ڈیجیٹل نیشن بل 2025 کو گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے دستخط کر کے قانون کی شکل دی تھی۔ ان بلز کی قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد ایوان صدر میں دستخط کے لیے بھیجا گیا تھا، جس کے بعد یہ دونوں بل باضابطہ طور پر قانون بن گئے ہیں۔