ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے  کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے سے 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 5ڈالر کے اضافے سے 2797ڈالر کی بلند سطح پر آگئی 

24 قیراط کے حامل خالص سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے ہو گئی، اسی طرح 10 گرام سونا 343 روپے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 514 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر سونے کے بڑھتے ہوئے خریداری معاہدوں کے نتیجے میں سونے کی عالمی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر کے اقتدار سنبھالتے ہی چین یورپین یونین اور میکسیکو کی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی بڑھانے کے اقدامات سے عالمی سطح پر تجارتی جنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

اس صورتحال میں عالمی سطح پر افراط زر کی شرح میں اضافے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں اور انہی خدشات کے پیش نظر گلوبل انویسٹرز اپنے سرمائے کو محفوظ بنانے کی غرض سے سونے میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کررہے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ممکنہ ڈی ویلیوایشن اور مہنگائی میں اضافے کے ماحول میں سونا ہی وہ واحد ذریعہ ہے جو انکے سرمائے کو نقصان سے محفوظ بناسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی اور مقامی سطح پر شرح سود میں تسلسل سے کمی بھی سونے میں سرمایہ کاری رحجان بڑھا رہی ہے جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت تاریخ ساز بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔

مارکیٹ میں یہ پیشگوئیاں بھی زیر گردش ہیں کہ سال 2025 میں بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 3000ڈالر سے بھی تجاوز کرجائے گی۔

یہی وجہ ہے خالص سونے کی خریداری معاہدے بڑھنے سے  سونے کی عالمی ومقامی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت میں سونے کی

پڑھیں:

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

 ملک میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 2918500 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کے اضافے سے 240483 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 14 ڈالر سے بڑھ کر 2792 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، نئی بلند ترین سطح پر
  • عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ
  • چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، شہری مٹھاس کیلئے کڑوا گھونٹ پینے پر مجبور
  • ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
  • سونے قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • یکم فروری سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
  • یکم فروری سے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا امکان
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ