کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے ہو گئی۔
ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی تولہ قیمت میں آج بھی 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 200 ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے باعث 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 514 روپے ہو گئی۔
گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 286 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس سے مزید ایک روز قبل بھی سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ سامنے آیا تھا۔
تاریخ میں پہلی بار سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 92 پزار روپے سے بڑھ گئی۔
.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت میں روپے کا اضافہ قیمت 2 لاکھ تولہ قیمت فی تولہ

پڑھیں:

سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، نئی بلند ترین سطح پر

کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ آج ہفتے کے روز بھی فی تولہ قیمت 400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 5 ڈالر کے اضافے سے 2797 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 3000 ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے، جس کی وجہ سے عالمی اور مقامی سطح پر قیمتیں نئی بلندیوں پر پہنچنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، نئی بلند ترین سطح پر
  • سونے کے نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
  • سونےکی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،ہزاروں کا اضافہ
  • سونے قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • ملک میں سونے کا بھاؤ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان میں آج بروزجمعرات، 30 جنوری 2025 سونے کی قیمت 2 لاکھ 88 ہزار سے تجاوز کرگئی
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ