اگر امریکہ سے بانی پی ٹی آئی کیلئے کال آئی تو کیا کریں گے؟ صحافی کے سوال پر محسن نقوی نے ٹھینگا دکھا دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک امریکہ کے تعلقات بہت اچھے ہیں وہ اسی اسی سلسلے میں امریکا گئے تھے۔لاہور میں پیکو روڈ نادرا سینٹر کے دورے کے موقع پر گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ اگر امریکہ سے بانی پی ٹی آئی کیلئے کال آئی تو کیا کریں گے؟ جس کے جواب میں محسن نقوی نے ٹھینگا دکھا دیا۔
ایک اور سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سے درخواست کریں گے کہ 8 فروری کو احتجاج نہ کریں، اگر انہوں نے 26 نومبر کی طرح ہماری بات نہیں مانی تو پھر وہی کریں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ انہوں نے امریکہ میں اہم ارکان کانگریس سے ملاقاتیں کی ہیں، دورے کے مزید اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہت اچھے ہیں، کچھ چیزیں سوشل میڈیا کیلئے ہوتی ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
لاس اینجلس کی آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا، 250 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے کریں گے نے کہا
پڑھیں:
دورہ امریکا انتہائی مثبت رہا، اثرات جلد سامنے آئیں گے، محسن نقوی
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ان کا دورہ امریکا انتہائی مثبت رہا ہے اور اس کے بہت اچھے اثرات جلد سامنے آئیں گے، پاکستان اور امریکا کے درمیان گہرے تعلقات استوار ہیں، دورے کے دوران ان کی امریکی کانگریس مین اور سینیٹرز کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
ہفتہ کے روز لاہور میں نادرا سینٹرز میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ شملہ پہاڑی پر نادرا آفس میں آج سے کچھ ماہ قبل تک بہت رش لگا رہتا تھا، لیکن اس کے باوجود یہاں جتنے منظم طریقے سے کام ہوتا ہے، میری خواہش ہے نادرا کے باقی مراکز میں بھی ایسا ہی کام ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں