25 سال بعد پہلی نئی قسم کی درد کش دوا کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)گزشتہ 2 دہائیوں میں پہلی بار امریکا نے نئی قسم کی درد سے نجات دلانے والی دوا (پین کِلر) کے استعمال کی منظوری دے دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے 25 سال بعد پہلی بار سوزیٹریجین (Suzetrigine) نامی نئی درد کش دوا کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسے جرناوکس (Journavx) کے نام سے فروخت کیا جائے گا
ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ یہ دوا درد کے علاج میں ایک محفوظ اور مؤثر متبادل فراہم کرے گی، جس سے اوپیئوڈز (opioids) کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ سوزیٹریجین ایک 50 ملی گرام نسخے کی گولی ہے جو ہر 12 گھنٹے میں کھانے کے بعد لی جاتی ہے۔
اوپیئوڈز کیا ہیں؟
(Opioids) اوپیئوڈز ایک قسم کی دوائیں یا کیمیکل کمپاؤنڈز ہیں جو درد کم کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
یہ دوائیں عام طور پر شدید درد، سرجری کے بعد ہونے والے درد، یا بعض بیماریوں جیسے کینسر کے دوران درد کم کرنے کے لیے دی جاتی ہیں۔
مشہور اوپیئوڈز میں مورفین (Morphine)، کوڈین (Codeine)، ہیروئن (Heroin) اور فینٹینیل (Fentanyl) شامل ہیں۔
اگرچہ یہ دوائیں طبی طور پر فائدہ مند ہیں، لیکن ان کا زیادہ استعمال یا غلط استعمال نشے اور ان کی لت (addiction) کا سبب بن سکتا ہے، جو کہ ایک خطرناک مسئلہ ہے اور دنیا بھر میں اوپیئوڈ کرائسز (Opioid Crisis) کی وجہ بنا ہے
مزیدپڑھیں:چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں جگہ نہ ملنے پر امام الحق نے کیا کہا؟
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھ دی
لاہور (نیوز ڈیسک) آلودگی کے خاتمے اور ماحول کے تحفظ کا عزم، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھ دی۔
لاہور میں ماحولیاتی تحفظ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی شرکت کی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری بھی موجود تھیں۔
تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھی، اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔
ماحولیاتی تحفظ فورس کے ویجیلینس سکواڈ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سلامی پیش کی گئی۔
Post Views: 3