ملتان(سپورٹس ڈیسک)امام الحق نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا۔

سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا ہے کہ نتیجہ میری توقع کے مطابق نہیں ہے، سفر ابھی ختم نہیں ہوا، یہی زندگی ہے۔

امام الحق نے لکھا ہے کہ سب کچھ یہی ہے کہ ہر مشکل کے ساتھ آگے بڑھنا ہے اور خود کو مضبوط بنانا ہے، سب سے اہم صبر اور اللّٰہ پر بھروسہ ہے۔

واضح رہے کہ امام الحق ون ڈے اسکواڈ کے لیے امیدوار سمجھے جا رہے تھے۔

پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ
بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل اور طیب طاہر شامل ہیں۔

فہیم اشرف، خوشدل شاہ، سلمان علی آغا (نائب کپتان) ہیں جبکہ وکٹ کیپر بیٹرز محمد رضوان (کپتان)، عثمان خان اور اسپنر ابرار احمد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں فاسٹ بولرز حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔

مزیدپڑھیں:وسیم اکرم کے بیٹے نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: امام الحق

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی2025 کیلئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیاگیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 کیلئے 15 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محمد رضوان پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اسکواڈ میں بابر اعظم، فخر زمان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ ، حارث رؤف شامل ہیں۔کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل، شاہ، سلمان علی آغا بھی ٹیم میں شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ عثمان خان، ابرار احمد، محمد حسنین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں ۔پی سی بی کے مطابق یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی۔سلیکٹر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ ٹیم میں فخرزمان ،خوشدل شاہ ،سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے۔فخرزمان کے اوپننگ پارٹنر بابراعظم یا سعود شکیل ہوسکتے ہیں۔ہوم کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی کے حامل کرکٹرز کا سلیکشن کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ صائم ایوب کے لیے چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنا کتنا تکلیف دہ ہے، لیکن ہم جلد بازی میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے۔ خیال رہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئینز ٹرافی؛ فہیم کی سلیکشن نے طوفان برپا کردیا، فینز بھرک اُٹھے
  • چیمپئنز ٹرافی2025 کیلئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیاگیا
  • چمپئنز ٹرافی ، قومی اسکواڈ کا اعلان ، فخر زمان ، فہیم اشرف شامل
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
  • چیمپئنز ٹرافی کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا
  • چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
  • سہ فریقی ٹورنامنٹ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان آج متوقع
  • چیمپئنز ٹرافی؛ آن لائن ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت،شائقین ٹکٹ نہ ملنے پر پریشان
  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان آج متوقع، ممکنہ اسکواڈ میں کون کون شامل ہوگا؟