Daily Ausaf:
2025-02-01@15:00:02 GMT

دل تھام لیں، سوزوکی نے الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرادیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ویب ڈیسک : سوزوکی موٹر کارپوریشن نے انڈیا میں ہونے والے ’موبیلٹی گلوبل ایکسپو 2025‘ میں اپنا الیکٹرک اسکوٹر ای-ایکسس (e-ACCESS) متعارف کر دیا ہے۔

سوزوکی گلوبل جاپان کے مطابق ’ای-ایکسس‘ سوزوکی کا پہلا عالمی سٹریٹجک BEV اسکوٹر ہے، جو روزانہ آسان استعمال کے لیے بنایا گیا ہے۔ اسے بنانے میں سواری کی آرام دہ گنجائش اور بہتر ڈیزائن، دونوں چیزیں مدنظر رکھی گئی ہیں۔ یہ سوزوکی کی دیگر روایتی موٹرسائیکلوں کی طرح آرام دہ، پائیدار اور ہر لحاظ سے بااعتماد ہے۔

پرائس ٹیگ

اسکوٹر کی قیمت اس کی خصوصیات کے پیش نظر کچھ بھی نہیں ۔ 2لاکھ 36 ہزار روپے کا ای اسکوٹر پائیدار اور بعد از فروخت سروس اور پارٹس کی گارنٹی کے ساتھ دست یاب ہوگا۔

بیٹری اور رینج

اس سکوٹر میں 3.

07 کلو واٹ لیتھیم آئرن فاسفیٹ (LFP) بیٹری موجود ہے، جو مکمل چارج ہونے پر 95 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے۔

رفتار اور طاقت

4.1 کلوواٹ کی الیکٹرک موٹر کے ساتھ 71 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار اس اسکوٹر کی سواری کے دوران ممکن ہے۔

چارجنگ

عام چارجر سے چھ گھنٹے 42 منٹ جبکہ فاسٹ چارجر سے دو گھنٹے 12 منٹ میں اسے مکمل چارج کیا جا سکتا ہے۔

اضافی سہولتیں

ریورس موڈ، بیٹری سے دوبارہ توانائی حاصل کرنے والا بریکنگ سسٹم، اور تین رائیڈنگ موڈز اس اسکوٹر میں موجود ہیں۔ چابی کے بغیر اسٹارٹ ہونے کی صلاحیت یعنی پش اسٹارٹ بٹن، جبکہ ایل ای ڈی لائٹنگ سسٹم اسکوٹر میں لگایا گیا ہے۔

دیگر خصوصیات

اس اسکوٹر میں سیٹ کے نیچے 17 لٹر سٹوریج کی جگہ اور سمارٹ فون کنیکٹیویٹی کے ساتھ رنگین TFT LCD میٹر موجود ہے۔ اس کے علاوہ خودکار اوور چارجنگ کو روکنے کے لیے بھی فنکشن موجود ہے۔

سوزوکی کے مطابق مارچ 2025 میں اس کی پروڈکشن شروع ہوگی اور اپریل 2025 میں یہ اسکوٹر انڈیا میں فروخت کے لیے دستیاب ہو گا۔ بعد میں اسے دیگر ممالک میں بھی برآمد کیا جائے گا۔

سوزوکی گلوبل کے صدر توشی ہیرو سوزوکی کے مطابق ’ سوزوکی کاربن نیوٹرل سوسائٹی کے فروغ کے لیے مختلف BEV ماڈل متعارف کرائے گا۔ BEVs کے علاوہ، ہم مصنوعی ایندھن، ہائیڈروجن انجن، اور بائیو فیول سمیت متعدد دیگر آپشنز بھی پیش کرتے ہیں اور اس کا مقصد معاشرے کی جدت اور صارفین کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔‘
مزیدپڑھیں:’’صابن دانی‘‘سے اربوں ڈالر کی ’’سوزوکی‘‘ کمپنی بنانے والا چل بسا

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

بیرونِ ملک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

—فائل فوتو

بیرون ملک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام کا وزارتِ داخلہ کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔

بل کے متن میں منظم بھیک مانگنے کی تعریف بیان کی گئی ہے، منظم بھیک مانگنے کا مطلب فراڈ قرار دیا گیا ہے، جس میں زور زبردستی سے بھیک منگوانا یا خیرات لینا، نیز منظم بھیک مانگنے سے مراد دھوکہ دہی، زبردستی، ورغلا کر یا لالچ دے کر خیرات لینا شاملِ تصور ہو گا۔

بل کے مطابق منظم بھیک مانگنا کسی عوامی مقام پر خیرات مانگنا یا وصول کرنا ہے، قسمت کا حال بتا کر کرتب دکھا کر بھیک مانگنا بھی منظم بھیک مانگنا قرار دیا گیا ہے، منظم بھیک مانگنے سے مراد بہانے سے اشیاء فروخت کرنا بھی ہے۔

بھیک مانگنا اور بلا ضرورت دستِ سوال دراز کرنا

ڈاکٹر نعمان نعیم اِس امر میں شک نہیں کہ...

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ منظم بھیک مانگنے، اس کے لیے بھرتی، پناہ دینا یا منتقلی پر 7 سال تک قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔

بل کے مطابق گاڑیوں کی کھڑکیوں پر دستک، زبردستی گاڑیوں کے شیشے صاف کرنا، منظم بھیک مانگنا ہے، روزگار کے بغیر گھومتے رہنا، تاثر دینا کہ گزارا بھیک پر ہے، یہ بھی منظم بھیک مانگنا تصور ہو گا۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ منظم بھیک مانگنے سے مراد کسی نجی احاطے میں داخل ہو کر بھیک مانگنا، خیرات لینا ہے، کسی زخم، چوٹ، بیماری، معذوری یا نقص دکھا کر بھیک حاصل کرنا بھی منظم بھیک مانا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • حماس نے مزید 2 یرغمالی اسرائیلیوں کو رہا کر دیا
  • سوزوکی نے اپنا پہلا الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرادیا، اس میں کیا خاص فیچرز ہیں؟
  • جاز نے جدید ڈیجیٹل ایکسپیریئنس سینٹر متعارف کرادیا
  • حکومت کا تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے سخت اقدامات کا فیصلہ
  • تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ
  • حکومت کا تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ
  • بیرونِ ملک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش
  • سی ڈی نے انڈسٹری واٹس ایپ ای ووٹنگ سلوشن متعارف کرادیا
  • بلوچستان، امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے اجلاس کا انعقاد