پی ٹی آئی نے احتجاج کیا تو رد عمل بھی پہلے جیسا ہوگا،وزیرداخلہ کا انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
پی ٹی آئی نے احتجاج کیا تو رد عمل بھی پہلے جیسا ہوگا،وزیرداخلہ کا انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے پاکستان کو ابھی تک امریکا کی جانب سے کوئی کال موصول نہیں ہوئی۔ اگر کوئی فون کال موصول ہوئی تو تب دیکھیں گے۔ہفتہ کے روز لاہور میں نادرا سینٹرز میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی اپنے حق میں امریکا کی جانب سے کسی کال کی توقع کر رہے ہیں تو محسن نقوی نے اس پر کوئی جواب نہیں دیا۔
ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کو 8 فروری کے احتجاج کی کال پر نظرثانی کی درخواست کرتے ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی کو متنبہ کیا کہ اگرانہوں نے اس درخواست کو قبول نہ کیا تو پھر ایسا ہی ہو گا جیسا پہلے ہوا تھا۔اپنے حالیہ دورہ امریکا کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں، اپنے دورے کے دوران متعدد سینیٹرز اور کانگریس مین سے ملاقاتیں کی ہیں،
جن کے اثرات جلد سامنے آئیں گے۔غیر قانونی امیگریشن کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ لوگوں کی جانب سے کشتی کے ذریعے یورپ جانے کے لیے ویزے کا غلط استعمال کرنا انتہائی غلط اورباعث تشویش ہے، اس طرح کے اقدامات سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے، اس میں سہولت فراہم کرنے والے ذمہ دار ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ شملہ پہاڑی پر نادرا آفس میں آج سے کچھ ماہ قبل تک بہت رش لگا رہتا تھا، لیکن اس کے باوجود یہاں جتنے منظم طریقے سے کام ہوتا ہے، میری خواہش ہے نادرا کے باقی مراکز میں بھی ایسا ہی کام ہو۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
محسن نقوی سے امریکی اراکین کانگریس کی ملاقات
دونوں اطراف نے معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ سیکورٹی، انسداد دہشت گردی اور بارڈر سیکورٹی پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی چیلنج ہے، دنیا کو پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے امریکی کانگریس مینز کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں کانگریس مینز جیک برگمین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے۔ اس موقع پر وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ سیکورٹی، انسداد دہشت گردی اور بارڈر سیکورٹی پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیرداخلہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں 30 اپریل کو پاکستان کاکس کا انعقاد خوش آئند ہے۔ پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے۔