قلات میں فورسز کا آپریشن: 12 دہشتگرد ہلاک، ایف سی کے 18 جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں سکیورٹی فورسز نے 18 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ آپریشن کے دوران ایف سی کے 18 بہادر جوانوں بھی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی دہشتگردوں کے روڈ بلاک کرنے کی کوشش پر کی، 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی شب دہشتگردوں نے بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری متحرک ہوئے اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی سے ناکام بنایا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے 12 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، آپریشن کے دوران 18 بہادر بیٹوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ گھناؤنے بزدلانہ فعل کے مرتکب اور سہولتکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، ہمارے بہادر شہدا کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں کا مقصد بلوچستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنا اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا تھا، قلات کے علاقے منگوچر میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
TagsImportant News from Al Qamar.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سکیورٹی فورسز آئی ایس پی آر
پڑھیں:
تیمرگرہ میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ سمیت 2خوارج ہلاک
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)لوئر دیر کے علاقہ تیمر گرہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ سمیت 2خوارج مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 10اور11اپریل کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا،لوئر دیر کے علاقہ تیمر گرہ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرکر خوارج کے ٹھکانے کو موثر نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں2خوارج جہنم واصل ہو گئے،ہلاک ہونے والوں میں ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ خارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان بھی شامل ہے،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خارجی حفیظ اللہ سکیورٹی فورسزاورشہریوں پر دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا،خارجی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، حکومت نے خارجی کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی تھی۔
سندھ حکومت کی موثر پالیسی کے باعث دہشتگردی کو کنٹرول کیا گیا: مراد علی شاہ
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ میں مزید خوارجی کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے،پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
مزید :