غزہ جنگ بندی معاہدہ: حماس نے مزید اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
فلسیطنی مزاحمتی تنظیم حماس آج 3 اسرائیلی اسیروں کو رہا کرے گا جن میں سے 2 قیدیوں کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے حوالے کردیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق آج رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالیوں میں اوفر کالڈیرون، کیتھ سیگل اور یارڈن بیباس شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں قیدیوں کے چوتھے تبادلے میں 183 فلسطینی اسیران کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کر دیا جائے گا۔
غیر ملکی میٖڈیا کے مطابق امریکی اور اسرائیل کی شہریت رکھنے والے تیسرے یرغمالی کیتھ سیگل کو آج بعد میں کسی اور مقام پر حکام کے حوالے کیے جانے کی توقع ہے۔
جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 1900 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق جنگ بندی کے بعد آج رفح کراسنگ سے 50 فلسطینی مریضوں کو علاج کے لیے مصر منتقل کیا جانے کا امکان ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کے مطابق
پڑھیں:
حماس آج 3 یرغمالی اور اسرائیل 90 فلسطینیوں کو رہا کریگا
غزہ جنگ بندی معاہدے کا چوتھا دور، حماس آج 3 اسرائیلی مغوی اور اسرائیل 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔
حماس نے تینوں اسرائیلی مغویوں کے نام جاری کردیے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق جنگ بندی کے بعد آج رفح کراسنگ سے 50 فلسطینی مریضوں کی مصر منتقلی متوقع ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے طولکرم اور جنین پناہ گزین کیمپ میں عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا، ڈرون سے بمباری، مزید دو فلسطینی شہید کردیے۔