Al Qamar Online:
2025-02-01@14:47:05 GMT

گہرے، گدلے پانی میں لاشیں کیسے تلاش کی جاتی ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

گہرے، گدلے پانی میں لاشیں کیسے تلاش کی جاتی ہیں؟

گہرے، گدلے پانی میں لاشیں کیسے تلاش کی جاتی ہیں؟.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

جاتی سردی واپس آنے کیلئے تیار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جنوری2025ء) جاتی سردی واپس آنے کیلئے تیار ، لاہور اور پنجاب والے بارشوں کے نئے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مغربی ہوائیں داخل ہو گئیں، محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران لاہور میں بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں یکم اور 2 فروری کو بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے، آج سے 2 فروری تک لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم سرد اور خشک رہے گا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق باغوں کے شہر لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

(جاری ہے)

ادھر ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان جبکہ بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیشگوئی ہے، دیر، چترال، کو ہستان، ما نسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، شا نگلہ، بونیر اورسوات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہلکی بر فبا ری ہو سکتی۔اسی طرح راولپنڈی، اٹک ،جہلم،چکوال ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ دن کے اوقات میں بوندا باندی متوقع ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جرمن انتخابات۔۔جرمنی نئی منزلوں کی تلاش میں
  • کچا قلعہ سے لاپتا ذہنی معذور نوجوان کا پتہ نہ چل سکا
  • سندھ کا ہر محکمہ بھتہ لیتا ہے، رقم وزیروں تک جاتی ہے: علی خورشیدی
  • نیند کیا ہے،کیوں آتی ہے اور کیا کرتی ہے
  • محبت کی تلاش میں کراچی آنے والی خاتون فلاحی ادارے کے ہیڈ آفس منتقل، صبح اہم پریس کانفرنس کریں گی
  • جاتی سردی واپس آنے کیلئے تیار
  • واشنگٹن: مسافر طیارہ ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر جو پوٹومیک دریا میں گر کر تباہ ،ملبے کی تلاش جاری
  • میڈیا سے دور نواز شریف کی آج کل جاتی امرا میں کیا مصروفیات ہیں؟
  • برطانوی خواتین کینسر ویکسین کی عدم دستیابی کا شکار