Jasarat News:
2025-03-06@13:30:21 GMT

ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ

ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو اوسط قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

 جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پشاور، کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی فی کلو 160 روپے کی قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔

لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور خضدار میں چینی کی قیمت 155 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ فیصل آباد، ملتان، لاڑکانہ، بنوں اور کوئٹہ میں چینی 150 روپے فی کلو بیچی جا رہی ہے۔

حیدرآباد میں چینی کی قیمت 148 روپے فی کلو ہے، جبکہ بہاولپور اور سکھر میں یہ 145 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ 

ملک بھر میں چینی کے اوسط نرخ 150 روپے 43 پیسے فی کلو تک پہنچ چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں چینی کی قیمت روپے فی کلو

پڑھیں:

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان

راولپنڈی:

شہر میں چینی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے کل جمعہ سے چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے بیان میں کہا کہ ہم 163 روپے کلو چینی خرید کر 164 روپے کلو فروخت نہیں کر سکتے ہیں، ایک کلو چینی پر ہمارا 10 روپے  ٹرانسپورٹیشن، شاپنگ بیگ اور لوڈنگ خرچہ ہے۔

صدر ایسوسی ایشن سلیم پرویز بٹ نے کہا کہ چینی کی ہول سیل قیمت پر کریانہ فروش کو 10 روپے کلو منافع دیا جائے، چینی کی 164 روپے کلو سرکاری قیمت مسترد کرتے ہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ جو چینی 164 روپے سے زائد فروخت کرے گا وہ دکان سیل اور دکان دار کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

ادھر مٹن، بیف اور چکن ریٹیلرز نے بھی قیمتوں پر ہڑتال پر جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان
  • مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی
  • کوئٹہ: اشیائے خور و نوش کا سرکاری نرخ نامہ نظر انداز
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ
  • چینی کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی کلو اضافہ
  • مرغی کے گوشت کی قیمت نےعوام کے ہوش اڑادیئے
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، عوام کی پہنچ سے مزید دور ہوگیا
  • مختلف شہروں میں بارش اور برف باری سے سردی میں اضافہ
  • رمضان، مہنگائی پر قابو پانا ضروری
  • عوام جائیں تو کہاں ؟ ماہ صیام میں پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے