9 مئی اور 26 نومبر کے جعلی انقلابی پرچے بھی بھگتیں: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے جعلی انقلابیوں کو انقلاب لانے کا شوق تھا تو پرچے بھی بھگتیں۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب پولیس کا سب سے بڑا معیار یہی ہے کہ ان کا ڈنڈا بہت تگڑا ہے، مریم نواز کی حکومت میں پنجاب پولیس غیر سیاسی اور غیر جانبدار ہو کر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑ رہی ہے، پکے کے ڈاکوؤں کو بھی، جنہوں نے 9 مئی کیا، شہداء کے مجسموں کی توہین کی، وہ سیاسی لبادے میں نہیں چھپ سکتے۔
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں انتقامی کارروائی یا سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کرنے کا سلسلہ بند ہو چکا، پنجاب پولیس کسی بے گناہ کو تنگ نہیں کرتی، کسی ریکارڈ یافتہ مجرم کو چھوڑتی نہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس
پڑھیں:
جعلی نکاح کے بعد دلہن کے روپ میں لوٹنے والا 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
لاہور:پولیس نے جعلی نکاح کے بعد دلہن کے روپ میں لوٹنے والے 4 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔
پنجاب میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران آرگنائزڈکرائم یونٹ ڈیفنس نے ایک کارروائی میں دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنےوالا4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔
کارروائی کے دوران جعلی دلہن اور نکاح خواں کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان میں ساجد بشیر،محمد نعیم،مقدس بی بی اور اللہ رکھی شامل ہیں، جن میں سے ایک ان کا سرغنہ ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان جعلی نکاح کرواتےاور گھر والوں کو یرغمال بنا کر واردات کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے تحقیقات کے دوران متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور دلہن ڈریس برآمد ہوئے۔ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ڈیفنس کے مطابق ملزمان کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور پبلک ریلیشن شپ کی مددسےگرفتار کیا گیا۔