ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ نے استعفیٰ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
پشاور:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ سید کوثر علی شاہ نے اپنا استعفا وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کو بھجوادیا۔
کوثر علی شاہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے میرے ساتھ امتیازی سلوک کیا، سیاسی جماعت سے وابستگی کی بنیاد پر میرے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا، بانی پی ٹی آئی اور قاضی انور ایڈووکیٹ کا شکریہ کرتا ہوں۔
کوثر علی شاہ نے کہا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ کی پوسٹ پر دونوں کا شکر گزار ہوں، بحیثیت وکیل اپنا پیشہ جاری رکھوں گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اکشے کمار کی ساتھی اداکارہ نے اپنا سر کیوں منڈوا لیا؟
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شانتی پریا، جو اکشے کمار کے ساتھ ان کی پہلی فلم ’’سوگندھ‘‘ میں کام کرچکی ہیں، نے معاشرے کے بنائے ہوئے خوبصورتی کے پیمانوں کو چیلنج کرتے ہوئے اپنے بال منڈوا لیے۔
شانتی پریا نے اپنی بالوں سے محروم نئی شکل کی کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ بیج رنگ کے سوٹ میں دکھائی دے رہی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے مرحوم شوہر سدھارتھ رے کا کوٹ پہنا ہوا تھا، جو 2004 میں انتقال کرگئے تھے۔
شانتی نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ’’میں نے حال ہی میں اپنے بال منڈوائے ہیں، اور یہ تجربہ واقعی کچھ انوکھا رہا۔ عورت ہونے کے ناتے ہم اکثر زندگی میں خود پر پابندیاں لگا لیتے ہیں، قوانین کے پیچھے چلتی ہیں اور خود کو ایک پنجرے میں بند کرلیتی ہیں۔ اس تبدیلی کے ساتھ، میں نے خود کو آزاد کرلیا ہے، خود پر لگائی گئی پابندیوں سے آزاد! میں دنیا کے بنائے ہوئے خوبصورتی کے معیارات کو توڑنا چاہتی ہوں، اور میں یہ بہت ہمت اور عزم کے ساتھ کررہی ہوں۔‘‘
View this post on InstagramA post shared by Shanthi Priya (@shanthipriya333)
انہوں نے مزید لکھا، ’’آج، میں اپنے مرحوم شوہر کی یاد کو بھی اپنے قریب محسوس کر رہی ہو، ان کے اس بلیزر میں، جو اب بھی ان کی گرمی سمیٹے ہوئے ہے۔‘‘
شانتی پریا کے اس فیصلے کی جہاں کچھ لوگوں نے تعریف کی، وہیں کچھ نے اس پر تنقید بھی کی ہے۔ ایک صارف نے لکھا، ’’یہ کیا کردیا؟ لمبے بال تو جنوبی ہندوستانیوں کی خوبصورتی ہوتے ہیں، تم نے یہ کیوں کیا؟‘‘ شانتی پریا نے جواب دیا، ’’یہ سوچ مت رکھو کہ ہر کسی کو ایک خاص انداز میں ہی دکھنا چاہیے۔‘‘
اس فیصلے سے پہلے شانتی پریا کے ذہن میں خدشات بھی تھے کہ کہیں اس سے ان کے کام کے مواقع متاثر نہ ہوں، کیونکہ معاشرہ اداکاراؤں کو ایک خاص نظر سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا، ’’میں نے خود سے پوچھا، کیا میں اپنے فیصلے خوف کی بنیاد پر کرنے لگی ہوں؟‘‘ لیکن پھر انہوں نے اپنے دل کی سنی اور بال منڈوانے کا فیصلہ کرلیا۔
یاد رہے کہ شانتی پریا آخری بار تمل فلم ’’بیڈ گرل‘‘ میں نظر آئی تھیں۔