جعفر ایکسپریس سے بڑی مقدار میں نان کسٹم پیڈ سامان برآمد
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
لاہور:
ریلوے پولیس اسپیشل برانچ لاہور نے جعفر ایکسپریس پر کارروائی کرتے ہوئے بریک وین سے بڑی مقدار میں نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کرلیا۔
انچارج اسپیشل برانچ لاہور ڈویژن عامر فرید نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ جعفر ایکسپریس پر چھاپہ مارا جس میں امپورٹڈ کاسمیٹکس، موبائل اسیسریز اور 420 پرفیوم کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔
ٹرین میں ڈیوٹی پر موجود ریلوے ملازم کے سامان سے دو درجن امپورٹڈ شیمپو کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں جبکہ بغیر بک شدہ سامان میں چاکلیٹ کے 9 کارٹن شامل تھے۔
اسپیشل برانچ نے پاکستان ایکسپریس کو بھی چیک کیا اور غیر قانونی وینڈر کو گرفتار کر کے تھانہ ریلویز پولیس وزیرآباد میں ایف آئی آر درج کروا دی، برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ سامان کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گوادر: پسنی میں گاڑی سے 54 کلو آئس برآمد
—فائل فوٹوبلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کی تحصیل پسنی میں 1 گاڑی سے 54 کلو آئس برآمد کر لی گئی۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف کے عملے نے اطلاع ملنے پر گوادر کے علاقے پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے 1 لاوارث گاڑی سے 54 کلو آئس برآمد کی ہے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 8 کارروائیاں کی گئیں جس میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کی غرض سے گاڑی میں چھپائی گئی تھی۔
کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے، مزید تحقیقات جاری ہے۔