پی ٹی آئی کی پچھلی قیادت اداروں سے رابطے میں تھی، جنید اکبر
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر کا کہنا تھا کہ آئندہ پارٹی کے لانگ مارچ میں یہ فرق ہوگا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی، اس بار اگر لانگ مارچ کے لیے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ آئندہ پارٹی کے لانگ مارچ میں یہ فرق ہوگا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی، اس بار اگر لانگ مارچ کے لیے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی، میں گرفتار ہوا تو شاہراہ ریشم، پاک افغان شاہراہ، موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل بند کریں گے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ مجھے کوئی پی ٹی آئی کی سیاست نہ سکھائے، میں گراس روٹ لیول سے آیا ہوں، بانی چئیرمین عمران خان کو کہا تھا میری جگہ ایسے بندے کو صوبے کا صدر بنائیں جس کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ تعلق اچھا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ جس دن اپنی بات پر کھڑا نہ ہو سکا، اس دن پی ٹی آئی کی صدارت چھوڑ دوں گا، پی ٹی آئی سے پیسوں کے عوض عہدے دینے کے کلچر کو ختم کروں گا، پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کے لیے مجھے بانی چئیرمین عمران خان نے کوئی ہدایت نہیں دی۔
جنید اکبر نے کہا کہ موجودہ تنظیمیں ہی کام کریں گے، جب تک مجھے ہدایات نہیں ملتی، جو لوگ پارٹی کے جلسوں پر پیسے لگاتے ہیں پھر کو کرپشن بھی کرتے ہیں، 8 فروری کے احتجاج کے لئے کسی منتخب ممبر کو بندے لینے کا ٹارگٹ نہیں دونگا، جو لوگ پارٹی کے جلسوں اور احتجاج پر کروڑوں روپے لگاتے ہیں پھر وہ کماتے بھی ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنماء نے کہا کہ ہم نے اس کلچر کو ختم کرنا ہے کہ پیسے لگا کر کماو، اب یہ نہیں چلے گا، جو انویسٹ کرتا ہے، پھر وہ کمیشن بھی لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے بعد جس طرح ہمار ورکرز کو رولایا گیا ہے، یہ بات میں کبھی نہیں بھولونگا، جب بھی اختیار ملا ان سب کو نشان عبرت بناونگا، یہ میرا وعدہ ہے، شہباز شریف یاد رکھے کل ہماری حکومت ائی تو اپ کے بچے بھی روئیں گے۔
جنید اکبر نے کہا کہ اگر ہماری حکومت میں شہباز شریف کے بچے نہ روئے تو پی ٹی آئی کو چھوڑ دوں گا، ہمارے لانگ مارچ اور پہلے لانگ مارچ میں فرق یہ ہوگا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بار اگر لانگ مارچ کے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی، اگر میں گرفتار ہوا تو شاہ راہ ریشم، پاک افغان شاہ راہ، موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل بند کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جنید اکبر نے کہا خیبر پختونخوا رابطے میں تھی قیادت اداروں پی ٹی ا ئی کی لانگ مارچ نے کہا کہ پارٹی کے کے ساتھ
پڑھیں:
سندھ کا ہر محکمہ بھتہ لیتا ہے، رقم وزیروں تک جاتی ہے: علی خورشیدی
علی خورشیدی— فائل فوٹوسندھ اسمبلی میں اپویشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ سندھ کا ہر محکمہ بھتہ لیتا ہے، بھتے کی یہ رقم وزیروں تک جاتی ہے۔
کراچی میں ایم کیو ایم اراکینِ اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا کہ لیاری گینگ وار کو لوگ نہیں بھولے، شناختی کارڈ دیکھ کر ٹکڑے کیے جاتے تھے، پیپلز پارٹی میں ننھے منے ترجمانوں کا مقابلہ چل رہا ہے۔
علی خورشیدی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی مرکزی قیادت اور چیئرمین نے پریس کانفرنس کی، 17 سال سے قائم پیپلز پارٹی کی حکومت کے بارے میں بتایا، کرپشن اور نااہلی کے بارے میں سب کو بتایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس پر سندھ حکومت کے 10روپے کے 12 ترجمان بول پڑے، قیادت کسی بھی جماعت کی رول ماڈل ہوتی ہے، 100 روپے کے 22 اسپیشل اسسٹنٹس اور ترجمانوں نے ہماری قیادت کو ٹارگٹ کیا، پیپلز پارٹی کے پاس بتانے کو کچھ نہیں، اس لیے ہماری قیادت پر حملہ کیا۔
پی پی ترجمانوں کے بیانات بتا رہے ہیں کہ تیر نشانے پر لگا ہے: ترجمان ایم کیو ایممتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کے بیانات بتا رہے ہیں کہ تیرنشانے پر لگا ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ ایک سینئر وزیر کہہ رہے تھے کہ ایم کیو ایم کو اہمیت نہیں دیتے، ایم کیو ایم کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی حکومت چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کچھ عرصہ پہلے کہا تھا کہ ان کے گھر پانی نہیں اور اب تک وہاں پانی نہیں آتا، یہ اتنے نااہل ہیں کہ اپنے چیئرمین کے گھر پانی کی فراہمی بحال نہ کر سکے۔
علی خورشیدی نے کہا کہ پہلی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پیپلز پارٹی اچھا کام کرے گی تو ساتھ دیں گے، لیکن ایک سال میں کچھ بھی نہیں بدلا مسائل جوں کے توں ہیں، جہاں ضرورت پڑے احتجاج ہو گا، سندھ کے عوام کی فلاح کے لیے کوئی کام نہیں ہو رہا، کیا صحت اور تعلیم کا نظام بہتر ہو گیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ قیادت پر بات ہوگی تو خطرناک ری ایکشن آئے گا، بلاول کی وزارتِ عظمیٰ کا دروازہ ایم کیو ایم سے ہو کے گزرے گا، ہمارے پاس سے جانے والے لوگ بتاتے ہیں کہ پیپلز پارٹی میں کیا چل رہا ہے۔
علی خورشیدی نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے پیپلز پارٹی جوائن کرلی لیکن وہ ہمارے ہیں، لیاری گینگ وار نہیں بھولے ان کو اسلحہ لائسنس کس نے دیے سب کو پتہ ہے۔