Jang News:
2025-04-16@11:49:24 GMT

کس دریا میں کتنا پانی ہے؟ واپڈا نے بتا دیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

کس دریا میں کتنا پانی ہے؟ واپڈا نے بتا دیا

---فائل فوٹو

ترجمان واپڈا نے ملک بھر میں دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال کی تفصیلات جاری کر دیں۔

ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 100 کیوسک جبکہ اخراج 42 ہزار کیوسک ریکارڈ  کیا گیا ہے۔

دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار 900 کیوسک، اخراج 9 ہزار کیوسک ہے، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 36 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 51 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا ہے۔

واپڈا نے پاکستانی دریاؤں، آبی ذخائر کی صورتحال بتادی

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال کےا عداد و شمار پیش کردیے۔

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کےمقام پر پانی کی آمد 3 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 800 کیوسک ہے۔

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 15 ہزار 600 کیوسک ہے۔

ملک میں آج منگلا، چشمہ ریزروائرز میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 30 لاکھ 78 ہزار ایکڑ فٹ، تربیلا میں 18 لاکھ 8 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا میں 12 لاکھ 50 ہزار ایکڑ فٹ اور چشمہ میں 18 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پر پانی کی ا مد میں پانی

پڑھیں:

کراچی؛ کورنگی کریک میں 18 روز قبل بھڑکنے والی آگ اچانک بجھ گئی

کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں بھڑک اٹھنے والی آگ 18 روز بعد اچانک بجھ گئی۔

آگ بجھنے کے بعد گیس کا اخراج جاری ہے۔ پورے علاقے میں گیس کے اخراج کے باعث بو پھیل گئی۔ گیس کے اخراج کے باعث غیر متعلقہ افراد کو قریب جانے سے روکا جا رہا ہے  

آگ کی جگہ پر زمین سے نکلنے والی گیس کا پریشر برقرار ہے۔ آگ 29 مارچ کوکورنگی کراسنگ کے قریب نجی سوسائٹی کے خالی پلاٹ پرپانی کی بورنگ کے دوران بھڑکی تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی؛ کورنگی میں چند روز قبل بھڑکنے والی آگ بدستور شدت سے جاری

کورنگی میں لگنے والی آگ کا پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے سروے کیا تھا۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور آئل کمپنی کے حکام نے آگ کی وجوہات جانے کے لیے سروے کیا تھا جبکہ منرل ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے، وزیر آبپاشی جام خان شورو
  • پاکستانی دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی تازہ صورتحال
  • رجب بٹ ایک پوڈکاسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ جان کر ہوش اُڑ جائیں گے
  • گلگت، دریا میں نہاتے ہوئے باپ بیٹا ڈوب کر جاں بحق
  • واپڈا کیلیے خریدی گئی 27 ہزار 179 ایکڑ زمین محکمے کے نام منتقل نہ ہونے کا انکشاف
  • کراچی: کورنگی کریک میں لگی آگ اچانک 18 روز بعد بجھ گئی۔
  • کراچی؛ کورنگی کریک میں 18 روز قبل بھڑکنے والی آگ اچانک بجھ گئی
  • بلوچستان: پوست کی فصل کیخلاف آپریشن، 1200 ایکڑ پر کاشت کی گئی فصل تلف
  • اسٹوریج کی کمی سے سبزیوں کی فصل ضائع ہونے لگی
  • واپڈا کی آبی ذخائرمیں پانی کی آمدو اخراج بارے رپورٹ جاری