بنوں اور کرک میں اسلحہ کی نمائش اور ڈبل سواری پر 15 روز کیلئے پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
ڈی سی کرک شکیل مروت کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کو کارروائی کے لیے باضابطہ طور پر خط جاری کردیا گیا ہے۔ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدام ضروری تھا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں اور کرک میں اسلحے کی نمائش اور ڈبل سواری پر 15 روز کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔ بنوں اور کرک کی حدود میں دفعہ 144 کے تحت 15 روز کے لیے اسلحے کی نمائش، ڈبل سواری اور گاڑیوں میں کالے شیشوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ڈی سی کرک شکیل مروت کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کو کارروائی کے لیے باضابطہ طور پر خط جاری کردیا گیا ہے۔ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدام ضروری تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
جی ایچ کیو کیس، مشعال یوسفزئی کا بیان غیر تسلی بخش قرار، عدالت میں داخلے پر پابندی عائد
بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس سے متعلق کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کےجج امجدعلی شاہ نےکی جس دوران مشعال یوسفزئی کی جانب سے عدالت میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے لائسنس منسوخ ہونے کے باوجود جی ایچ کیو کیس وکالت نامہ جمع کرانے پر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کا جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کے عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس سے متعلق کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کےجج امجدعلی شاہ نےکی جس دوران مشعال یوسفزئی کی جانب سے عدالت میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرایا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے مشعال یوسفزئی کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کے عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔
عدالت نے مشعال یوسفزئی کا وکالت کا لائسنس منسوخی کا کیس ریفرنس بناکر خیبر پختونخوا بار کو بھیج دیا۔ عدالت نے مشعال یوسفزئی کے خلاف ریفرنس کے فیصلے تک داخلے پر پابندی عائد کی۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا بار کے چیئرمین کمیٹی دو ممبران کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، مشعال یوسفزئی نے لائسنس منسوخی کے باوجود جی ایچ کیو کیس میں وکالت نامہ جمع کرایا تھا۔ عدالت نے لائسنس منسوخی کے باوجود وکالت نامہ جمع کرانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔