Nawaiwaqt:
2025-02-01@13:44:56 GMT

کس دریا میں کتنا پانی ہے؟ واپڈا نے بتا دیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

کس دریا میں کتنا پانی ہے؟ واپڈا نے بتا دیا

ترجمان واپڈا نے ملک بھر میں دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال کی تفصیلات جاری کر دیں۔

ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 100 کیوسک جبکہ اخراج 42 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار 900 کیوسک، اخراج 9 ہزار کیوسک ہے، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 36 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 51 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا ہے

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کےمقام پر پانی کی آمد 3 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 800 کیوسک ہے۔

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 15 ہزار 600 کیوسک ہے۔

ملک میں آج منگلا، چشمہ ریزروائرز میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 30 لاکھ 78 ہزار ایکڑ فٹ، تربیلا میں 18 لاکھ 8 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا میں 12 لاکھ 50 ہزار ایکڑ فٹ اور چشمہ میں 18 ہزار ایکڑ فٹ ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پر پانی کی ا مد

پڑھیں:

5 سالوں میں آئی ٹی برآمدات میں کتنا اضافہ ہوا؟

پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی کوشش ہوتی ہے کہ کسی طرح وہ اپنی درآمدات کو کم سے کم رکھتے ہوئے برآمدات میں اضافہ کریں، اس سے نہ صرف معاشی اشاریے بہتر رہتے ہیں بلکہ ملک بھی ترقی کی راہ پر گامزن رہتا ہے۔

پاکستان کا درآمدات اور برآمدات کا فرق جسے عام زبان میں تجارتی خسارہ کہا جاتا ہے انتہائی زیادہ ہے، مختلف حکومتوں کی کوشش اور ترجیح رہی ہے کہ کسی طرح درآمدات کو کم کیا جائے اور برآمدات کو بڑھایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیٹ مسائل کے باوجود پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ

اس مقصد کے حصول کے لیے درآمدات پر بھاری ڈیوٹی اور ٹیکس عائد کیے جاتے ہیں جبکہ درآمدات کو بہتر بنانے کے لیے مختلف سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

گزشتہ چند سالوں میں پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری نے ترقی کی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات سالانہ ایک ارب 44 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 5 سالوں میں سالانہ 3 ارب 22 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔

مجموعی برآمدات میں گزشتہ مالی سال میں 10.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ صرف آئی ٹی کی مد میں برآمدات میں سال 2023-24 کے دوران 24 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:آئی ٹی برآمدات میں اضافہ، نوجوانوں کو کونسے شعبوں میں جانا چاہیے؟

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ریکارڈ کے مطابق مالی سال 2019-20 میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کا حجم ایک ارب 44 کروڑ ڈالر تھا، جو 2020-21 میں بڑھ کر 2 ارب 10 کروڑ ڈالر، 2021-22 میں 2 ارب 61 کروڑ ڈالر تھا۔

اسی طرح آئی ٹی برآمدات سال 2022-23 میں معمولی کمی کے بعد 2 ارب 59 کروڑ ڈالر رہی جبکہ گزشتہ مالی سال 2023-24 میں آئی ٹی برآمدات میں بڑا اضافہ دیکھا گیا جس کا حجم 3 ارب 22 کروڑ ڈالر رہا۔

مزید پڑھیں:حکومتی اقدامات کی بدولت آئی ٹی برآمدات میں 30 فیصد اضافہ ہوا، وزیراعظم کو بریفنگ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران آئی ٹی شعبے نے ایک ارب 86 کروڑ ڈالر کی خدمات برآمد کی ہیں جو کہ گزشتہ مالی سال کی نسبت 28 فیصد زیادہ ہیں۔

گزشتہ ماہ دسمبر میں 34 کروڑ ڈالر خدمات برآمد کی ہیں جو کہ ماہ نومبر کے مقابلے میں 12.2 فیصد زائد ہے، جبکہ دسمبر 2023 کی نسبت 14.8 فیصد زائد ہیں، نومبر 2024 میں 31 کروڑ ڈالر جبکہ دسمبر 2023 میں 30 کروڑ ڈالر کی آئی ٹی خدمات برآمد کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس میں 34 فیصد اضافہ، 4 ماہ میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی برآمدات

ماہرین کی جانب سے آئی ٹی برآمدات میں اضافے کو اسٹیٹ بینک کی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافے کا یہ رجحان مالی سال 2025 میں بھی جاری رہے گا۔

اندازے کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ملکی آئی ٹی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے پر 10 سے 15 فیصد اضافے کے ساتھ ساڑھے 3 سے پونے 4 ارب ڈالر رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی ٹی اسٹیٹ بینک برآمدات پاکستان تجارتی خسارہ ترقی پذیر درآمدات ڈالر

متعلقہ مضامین

  • پانی ہے زندگی!
  • جماعت اسلامی میرپورخاص کی جانب سے واپڈا کے خلاف احتجاج کیا جارہاہے
  • میرپورخاص،واپڈا افسران نے شہری و تاجران سے بدسلوکی پر معذرت کرلی
  • واشنگٹن،مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں جاگرا، 30 لاشیں نکال لی گئیں، امدادی آپریشن جاری
  • امریکا: فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر مسافر طیارہ تباہ، 18 لاشیں دریا سے برآمد
  • 5 سالوں میں آئی ٹی برآمدات میں کتنا اضافہ ہوا؟
  • مقام افسوس یہ ہے کہ …!!
  • دریائے سندھ کے پانی پر ڈاکا کسی صورت قبول نہیں،قادر مگسی
  • ’کسی کی مدد نہیں چاہیے‘ محبت میں مایوس خاتون نامعلوم مقام پر چلی گئی