Express News:
2025-02-01@13:45:43 GMT

چرس برآمدگی مقدمہ؛ ملزمان کو 14، 14 سال قید کی سزا

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

کراچی کی عدالت نے 15 کلو سے زائد چرس برآمدگی کے کیس میں ملزمان کو 14،14 سال قید کی سزا سنا دی۔

کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے 15 کلو سے زائد چرس کی برآمدگی کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ ملزمان پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ عدالت نے ملزمان کو 14، 14 سال قید  کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزمان پر 4 لاکھ روپے فی کس جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر 6 ماہ قید مذید بھگتنا ہوگی۔ منشیات کے مقدمات میں عام لوگ خوف کے باعث گواہی سے کتراتے ہیں۔ پولیس کے مطابق سعید آباد سے ملزمان کو گُرفتار کرکے چرس برآمد کی تھی۔ ملزمان پر 4 لاکھ روپے فی کس جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 6 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملزمان کو عدالت نے کی سزا

پڑھیں:

بابر اعظم پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، عدالت سے بڑی خبر

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم پر خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں درج مقدمے کے اخراج کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ آفس نے درخواست کو 6 فروری کے لئے مقرر کرنے سے متعلق کاز لسٹ جاری کر دی۔ عدالت نے مدعی مقدمہ خاتون کو 6 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال سابق کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

بابر اعظم نے ٹرائل کورٹ کے اندراج مقدمہ کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کے اندراج مقدمہ کے حکم کو معطل کیا ہے۔ درخواست میں سابق کپتان نے مقدمے کے اخراج کی بھی استدعا کی ہے۔
مزیدپڑھیں:قلات میں آپریشن: 12 دہشتگرد ہلاک، 18 جوان شہید

متعلقہ مضامین

  • بابر اعظم پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، عدالت سے بڑی خبر
  • بحریہ ٹائون کراچی کے خلاف احتساب عدالت نے ریفرنس قبول کر لیا،33ملزمان کی پیشی کا نوٹس جاری،تفصیلات سب نیوز پر
  • نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں غیر قانونی الاٹمنٹس کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا
  • ‎نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں غیر قانونی الاٹمنٹس کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا
  • کراچی ایئرپورٹ خود کش حملہ کیس: ملزمہ کی ضمانت کی درخواست دائر
  • اسلام آبادہائیکورٹ نے شہری کیخلاف ایف آئی آر کارروائی روک دی
  • مشعال یوسفزئی کے عدالت میں داخلے پر پابندی عائد
  • کراچی: رشتے کے تنازعہ پر دامادوں کی جانب سے ساس کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملزم کو سزائے موت
  • جی ایچ کیو کیس، مشعال یوسفزئی کا بیان غیر تسلی بخش قرار، عدالت میں داخلے پر پابندی عائد