ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پختونخوا عہدے سے مستعفی، وجہ بھی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا سید کوثر علی شاہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق سید کوثر علی شاہ نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو بھجوا دیا ہے۔
سید کوثر علی شاہ کا نام پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کیلئے فہرست میں شامل تھا تاہم کوثر علی شاہ کو پی ٹی آئی کی رکنیت نہ چھوڑنے پر ایڈیشنل جج نامزد نہیں کیا گیا۔
سید کوثر علی شاہ نے اپنے استعفے میں بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرہ بھی لکھ دیا اور کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں مجھ سے امتیازی سلوک برتا گیا۔
مستعفی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے اپنے استعفے میں لکھا کہ کمیشن میں کہا گیا دستاویزات میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت چھوڑنےکا حلف نامہ شامل نہیں ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سید کوثر علی شاہ
پڑھیں:
’’لڑکی والوں نے رشتے کیلیے بھکاری بننے کی شرط رکھی‘‘ بہروپیے کی ویڈیو سامنے آگئی
لاہور:پولیس نے ایک بہروپیے کو گرفتار کرلیا، جس نے بتایا کہ لڑکی والوں نے رشتہ دینے کے لیے بھکاری بننے کی شرط رکھی تھی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق معذوری کا بہانہ بنا کر شاہراہوں پر بھیک مانگنے والے ایک بھکاری کو گرفتار کرلیا گیا، جس نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی والوں نے کہا ’’لڑکا بھیک مانگتا ہوگا تو رشتہ دیں گے۔
بھکاری نے عجیب منطق بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’برادری میں مانگنے والوں کا نام ہوتا ہے‘‘۔
پولیس نے بھکاری کو رینگتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمہ درج کرلیا۔ اہل کاروں نے بتایا کہ بھکاری علی حسن کو باٹا پور کے قریب شاہراہ سے پکڑا گیا، جو معذور بننے کا روپ دھار کر شہریوں سے بھیگ مانگتا تھا۔
ملزم بھکاری کے خلاف گداگری ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔