آئی سی سی کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی تین ملکی ون ڈے سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق ڈیوڈ بون، رچرڈالنگورتھ اور مائیکل گف کو سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز مقرر کیا گیا ہے۔

ڈیوڈ بون آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے ممبر ہیں جب کہ رچرڈ النگورتھ اور مائیکل گف آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے رکن ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:پی سی بی نے پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا

آئی سی سی کی طرف سے نامزد کردہ میچ آفیشلز

پاکستان کے امپائرز راشد ریاض، آصف یعقوب اور فیصل آفریدی بھی سیریز میں ذمہ داری نبھائیں گے۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل پاکستان کے احسن رضا 14 فروری کو فائنل میں رچرڈ النگورتھ کے ساتھ امپائرنگ کریں گے۔

واضح رہے کہ سنگل لیگ کی بنیاد پر ہونے والی سہ فریقی سیریز 8 سے 14 فروری تک  پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

cricket ICC odi one day cricket PCB آئی سی سی پی سی بی سہ فریقی ون ڈے.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی سی بی سہ فریقی ون ڈے ون ڈے سیریز ہونے والی

پڑھیں:

ماہرہ خان ماں بننے والی ہیں؟ پھر سے خبریں کیوں گردش کر رہی ہیں

ماہرہ خان نے ملبوسات کے لیے ایک فوٹو شوٹ کرایا ہے جس کی تصاویر وائرل ہوتے ہی اداکارہ کے حاملہ ہونے کے بارے میں باتیں ہونے لگیں۔

اس فوٹو شوٹ کی تصاویر اور پھر انٹرویو کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چنچل اور شوخ ماہرہ خان بہت طمانت اور ٹھہراؤ کے ساتھ گفتگو کر رہی ہیں۔

اس دوران انھوں نے دوپٹے کو مخصوص اور غیر معمولی انداز سے اپنے گرد لپیٹا ہوا ہے۔ جس سے یہ تاثر گیا کہ شاید وہ حاملہ ہیں۔

ان تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد سے ماہرہ خان کے حاملہ ہونے سے متعلق افواہیں تیزی سے گردش کرنے لگیں تاہم اداکارہ یا ان کے شوہر نے اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی ماہرہ خان کے حاملہ ہونے کی خبروں نے زور پکڑا تھا اور اداکارہ کو اس کی تردید کرنا پڑ گئی تھی۔

ماہرہ خان کی دوسری شادی اکتوبر 2023 میں ان کے قریبی دوست اور بزنس مین سلیم خان کے ساتھ ہوئی تھی۔ اس شادی میں اداکارہ کے بیٹے نے بھی شرکت کی تھی۔

ماہرہ خان کی پہلی شادی علی عسکری نامی شخص کے ساتھ 2007 میں ہوئی تھی اور 2009 میں ان کے یہاں بیٹے اذلان کی پیدائش ہوئی تھی۔

بعد ازاں جوڑے کے درمیان 8 سال بعد 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔ بیٹے کی پرورش ماہرہ خان نے کی تھی۔

 

متعلقہ مضامین

  • ’سیف علی خان اور کرینہ کپور میں طلاق ہونے والی ہے‘، نجومی کی پیشگوئی
  • صائم ایوب، فخر زمان اسکواڈ میں کیوں نہیں، کیا پی ایس ایل کھیلیں گے؟
  • انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان جلد تجارتی معاہدے ہونگے
  • ماہرہ خان ماں بننے والی ہیں؟ پھر سے خبریں کیوں گردش کر رہی ہیں
  • ضد اور نفرت کی سیاست دفن کرنا ہوگی، وزیراعظم کا پاکستان کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا اعلان
  • پاکستان میں بریسٹ کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی درآمد شدہ ادویات غیرموثر ہیں ، سائنسدان 
  • حکومت کا ایک سال ”کابینہ کا خصوصی اجلاس”آرمی چیف کے ساتھ مل کر ملکی معیشت کو بہتر کر رہے ہیں:وزیر اعظم
  • دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کل ہوگا
  • ثقلین مشتاق  کابھارت کو 10, 10 میچوں پر مشتمل ٹی 20، ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنے کا چیلنج  
  • گورنر ہاؤس سندھ میں افطار کے بعد ہونے والی لکی ڈرا میں خاتون کا 120 گز کا پلاٹ نکل آیا