Nawaiwaqt:
2025-02-01@13:44:37 GMT

اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون

اے این ایف حکام نے اندرون اور بیرون ملک سمگلنگ کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران  4 کارروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی 27.

970 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ پشاور میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے  2 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ لاہور میں کوریئر آفس کے ذریعے آسٹریلیا بھیجنے کے لیے تیار پارسل میں لیدر جیکٹ سے2.970 کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی۔دوسری جانب بلوچستان میں تربت  کے علاقے میں موٹر سائیکل سے 19 کلو  آئس برآمد کرلی گئی۔علاوہ ازیں ایم ٹو موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں سوار ملزم سے 5 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: برآمد کرلی گئی

پڑھیں:

کراچی: غیر قانونی منی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں مالیت کی کرنسی برآمد

کراچی:

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت سید نوازش رضا کے نام سے ہوئی جو ٹریول ایجنسی کے کاروبار کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا۔ ملزم کو نمائش چورنگی میں واقع ٹریول ایجنسی کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔

چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم سے 1950 امریکی ڈالر، 12130 سعودی ریال، 900 آسٹریلین ڈالر، 800 کینیڈین ڈالر اور 5 لاکھ 83 ہزار عراقی دینار برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ ملزم سے 6 لاکھ 14 ہزار پاکستانی روپے بھی برآمد کیے گئے۔ ملزم کے زیر استعمال 32 ہزار امریکی ڈالر کا اکاؤنٹ بھی فریز کر دیا گیا۔

چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم سے موبائل فون اور غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق دیگر ریکارڈ بھی برآمد کیے گئے۔ کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ 

ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکا، جس پر اسے گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • انسانی سمگلر ایجنٹ مافیا کیخلاف حکمت عملی تیار کرلی‘ جلد سخت کریک ڈاؤن ہوگا، وزیرداخلہ
  • اندرون  اور  بیرون ملک اسمگلنگ کی کوششیں ناکام، ایک کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
  • کراچی: غیر قانونی منی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں مالیت کی کرنسی برآمد
  • غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد
  • حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن، ایف آئی اے نے کراچی سے ملزم کو گرفتار کرلیا، 40 ہزار ڈالر برآمد
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا نیٹ ورک بے نقاب
  • اے این ایف کی ملک بھر میں بڑی کارروائیاں،منشیات برآمد،9ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد ایئرپورٹ سے آسٹریلیا اور شارجہ جانیوالے مسافروں سے منشیات برآمد
  • حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا نیٹ ورک بے نقاب؛ 3 ملزمان گرفتار